ملگری وکیلان اور آئی ایل ایف کے ڈسٹرکٹ بار پشاور کے صدارتی امیدوار قیصرزمان ایڈوکیٹ نے کہا ہے کہ اس وقت ملک کو مختلف چیلنجز درپیش ہیں اور سب سے بڑا مسئلہ امن وامان کے ساتھ ساتھ وکلا ء کی جان و مال کی حفاظت کرنا اور وکلا پروٹیکشن بل کا نفاذ ہے ۔گزشتہ روز پشاور ہائیکورٹ اور ڈسٹرکٹ بار میں اپنی انتخابی مہم کے دوران وکلا سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ماضی میں بھی انہوں نے بحیثیت جنرل سیکرٹری پشاور ہائیکورٹ بار اور ڈسٹرکٹ بار وکلا کی خدمت کی ہے انہوں نے کہا کہ اس وقت وکلا کو سیکیورٹی کے ساتھ ساتھ ان کے میڈیکل مسائل پر بھی توجہ دی جا رہی ہے انہوں نے اس موقع پر وکلا کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ وکلا کو درپیش مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کئے جائیں گے نئے انے والے وکلا کی تربیت کے لئے بھی اقدامات کئے جا رہے ہیں
رم جھم سنئیے محترمہ ناز پروین کا کالم احساس میں
ویڈیو پلیئر
00:00
00:00