حج کوٹہ میں باجوڑ حج سروسز کو نظراندازکرنے پر متعلقہ حکام کو نوٹس

شعیب جمیل

پشاور ہائیکورٹ نے پرائیویٹ حج ٹورز آپریٹرز کے کوٹے میں باجوڑ حج سروسز کو نظرانداز کرنے کیخلاف دائر رٹ پر متعلقہ حکام کو ہدایت کی ہے کہ وہ درخواست گزاروں کے کرائٹیریا کو چیک کریں اگر وہ متعلقہ امور پر پورا اترتے ہیں تو عبوری طور پر اسے بھی آئندہ ہفتے دیئے جانے واے کوٹے میں شامل کیا جائے۔ کیس کی سماعت پشاور ہائیکورٹ کے جسٹس سید ارشدعلی اور جسٹس فضل سبحان پر مشتمل دو رکنی بنچ نے کی۔ درخواست گزار کے وکیل بابر خان یوسفزئی نے عدالت کوبتایا کہ حج پالیسی 2025 کے مطابق انہیں اس سال حج کوٹہ نہیں دیا جار رہا حالانکہ وہ گزشتہ ک سالوں سے درخواست دیتے آرہے ہیں۔ جس کے خلاف انہوں نے ہائیکورٹ سے رجوع کیا ہے۔ انہوں نے عدالت کوبتایا کہ اس سال 1 لاکھ 79 ہزار سے زائد پاکستانی حج کے لئے جائیں گے جس میں حکومتی کوٹے پر 84 ہزار 53 درخواستیں موصول ہوئی ہیں جبکہ 5 ہزار سے زائد خالی ہیں اب ان 5 ہزار سے زائد رہ جانے والے سرکاری کوٹہ کو منظور نظر یا پرائیویٹ ٹورز آریٹرز کو دیئے جا رہے ہیں ان خالی رہ جانے والی 5 ہزار کوٹے میں انہیں بھی شامل کیا جائے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed

ای پیپر