نیشنل گیمز کے حوالے سے جنرل کونسل اجلاس کا انعقاد
شفاف ٹرائلز اور میرٹ پر کھلاڑیوں کے انتخاب کو یقینی بنائے تاکہ کھلاڑی زیادہ میڈلز جیت سکے،فخر جہاں
تمام ایسوسیشنز نشنل گیمز کے لئے کھلاڑیوں کو تیار کرنے اور ان میں مزید نکھار پیدا کرنے پر خصوصی توجہ دیں،ہارون ظفر،سید عاقل شاہ
نیشنل گیمز کے حوالے سے خیبرپختونخوا اولمپک ایسوسی ایشن کا خصوصی جنرل کونسل کا اجلاس پشاور سپورٹس کمپلیکس کے آرینہ ہال میں منعقد ہوا اس موقع پر نیشنل گیمز کے تیاریوں کے حوالے سے متعدد فیصلے عمل میں لائے گئےاجلاس میں صوبائی وزیر کھیل سید فخر جہاں اور ڈی جی سپورٹس نے خصوصی طور پر شرکت کی،اس موقع پر خیبرپختونخوا اولمپک ایسوسی ایشن کے صدر ہارون ظفر،سابقہ صدر سید عاقل شاہ، سینئر نائب صدر قمرزمان،سیکرٹری ذولفقار علی بٹ سمیت تمام ایسوسیشن کے عہدیداران اور محکہ کھیل آفیشلز موجود تھے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی وزیر کھیل و امور نوجوانان سید فخر جہاں نے کہا کہ تمام ایسوسیشن شفاف ٹرائلز اور میرٹ پر کھلاڑیوں کے انتخاب کو یقینی بنائے تاکہ کھلاڑی صوبے کے لئے زیادہ سے زیادہ میڈلز جیت سکے انہوں نےنشنل گیمز میں میڈلز جیتنے والے کھلاڑیوں کے لئے کیش پرائز میں اضافہ کرتے ہوئے گولڈ میڈل حاصل کرنے والے کو پانچ لاکھ سلور کے لئےتین لاکھ جبکہ براونز میڈلسٹ کے لئے دو لاکھ پچاس ہزار کیش پرائز کا اعلان بھی کیا ان کا کہنا تھا کہ کھلاڑیوں کو بہترین سہولیات فراہم کرنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی جائے گی تاکہ ہمارے صوبے کے کھلاڑی اس میگا ایونٹ میں اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرسکے جنرل کونسل اجلاس میں مختلف ایسوسیشن کی جانب سے سالانہ گرانٹ نہ ملنے کی شکایت پر نیشنل گیمز کے فنڈ کیساتھ گرانٹ ملنے کا امکان کا اظہار بھی کیا گیا،اجلاس میں خیبرپختونخوا اولمپک ایسوسی ایشن کے صدر ہارون ظفر،سابق صدر سید عاقل شاہ اور سیکرٹری جنرل ذولفقارعلی بٹ نے تمام ایسوسیشنز کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ نشنل گیمز کے لئے کھلاڑیوں کو تیار کرنے اور ان میں مزید نکھار پیدا کرنے پر خصوصی توجہ دی جائے ان کا کہنا تھا کہ تمام انتظامات کو حتمی شکل دے کر عید کے بعد تربیتی کیمپ کا انعقاد کیا جائے گا قبل ازیں جنرل کونسل کے اجلاس میں تمام ایسوسیشنز کے عہدیداروں نے فیصلوں پر من وعن عمل اور کابینہ پر بھر پور اعتماد کا اظہار کیا۔