حضرت علی کرم اللہ وجہہ کا یوم شہادت آج منایا جائیگا

امیر المومنین حضرت علی کرم اللہ وجہہ کا یوم شہادت(آج) 21رمضان المبارک بمطابق 22مارچ ہفتہ کو نہایت عقیدت و احترام کے ساتھ منایا جائے گا یوم شہادت کے سلسلے میں ملک بھر کے تمام چھوٹے بڑے شہروں کی مساجد میں منعقدہ تقریبات کے دوران علماء و خطیب حضرات حضرت علی کرم اللہ وجہہ کی دین ا سلام کی آبیاری کیلئے پیش کی گئی عظیم قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کریں گے جبکہ امام بارگاہوں میں مجالس عزاء منعقد ہو نگی جہاں علماء و ذاکرین فلسفہ شہادت بیان کریں گے،بڑے بڑے شہروں میں مجالس عزاء منعقد ہوں گی اور تابوت کے ماتمی جلوس نکالے جائیں گے اس دوران عزادا زنجیر زنی کریں گے۔علاوہ ازیں پرنٹ و الیکٹرانک میڈیا کے ذریعے سیر ت حضرت علی کرم اللہ وجہہ اور فضائل اجاگر کیے جائیں گے ملک بھر کے اخبارات یوم حضرت علی کرم اللہ وجہہ کی مناسبت سے سپیشل ایڈیشن شائع کریں گے جبکہ سرکاری و نجی ٹی وی چینلز سے خصوصی پروگرام نشر کیے جائیں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed

ای پیپر