رمضان المبارک کی مناسبت سے پولیس شہداء کے ورثاء کے اعزاز میں ملک محمد سعد شہید پولیس لائنز پشاور میں افطار ڈنر کا اہتمام کیا گیا۔ا نسپکٹر جنرل آف پولیس خیبرپختونخوا ذوالفقارحمید نے خصوصی طور پر تقریب میں شرکت کی۔ایڈیشنل آئی جی پیزمحمد علی باباخیل،اول خان،محمد عالم شینواری ، قاسم علی خان کیپٹل سٹی پولیس آفیسر پشاور، ڈی آئی جی ہیڈ کوارٹرز رضوان منظوراور تمام ڈی آئی جیز کے علاوہ ایس ایس پی آپریشنزاور د یگر اعلی پولیس حکام نے کثیر تعداد میں اس روح پرور تقریب میں شرکت کی۔تقریب میں انسپکٹر جنرل آف پولیس ذوالفقار حمید کی جانب سے شہداء پولیس کے ورثاء /بچوں کو مدعو کیا گیا تھا۔ آئی جی پی کی طرف سے اعلیٰ پولیس حکام نے پولیس شہداء کے بچوں میں مختلف قسم کے تحائف،کھِلونے اور عیدی تقسیم کی۔ اس موقع پر آئی جی پی ذوالفقار حمیدنے خیبر پختونخوا کے شہداء کی قربانیوں کو زبردست الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ عظیم رتبہ پر فائز ہونے والے پولیس شہداء کے ورثاء کے ساتھ افطاری کو وہ اپنے لیے اعزاز سمجھتے ہیں۔ اور شہداء کے بچوں کے ساتھ روزہ افطار کرنے سے جو اطمینان قلب اور سکون ملا اس کو الفاظ میں بیان نہیں کیا جاسکتا۔ آئی جی پی نے کہا کہ پولیس شہداء نے ملک و قوم اور وطن کی مٹی کی خاطر اپنی قیمتی جانوں کا نذرانہ پیش کرکے عوام کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنایا۔ آئی جی پی نے کہا کہ پولیس شہداء کے ورثاء اور غازیوں کی دیکھ بھال کو وہ اپنا فرض سمجھتے ہیں۔ ان کی بیش بہا قربانیوں کی وجہ سے پولیس فورس کی قدر و منزلت اور شان میں اضافہ ہوا ہے۔ آئی جی پی نے شہداء کے بچوں کو یقین دلایا کہ وہ اپنے آپ کو تنہا محسوس نہ کریں ہم ان کے غم ، دْکھ درد اور خوشی میں برابر کے شریک ہیں ہم ان کے پیاروں کی قربانیوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں اور اسے اپنے لیے مشعل راہ سمجھتے ہیں۔ آئی جی پی پولیس شہداء کے بچوں کے ساتھ گھل مل گئے۔ فرداً فرداً تمام کے ساتھ مصافحہ اور پیار کیا۔ شہداء کے بچوں نے آئی جی پی کے ساتھ تصاویر بنوائیں۔ آئی جی پی اور دیگر افسران نے پولیس کلب گرائونڈ میں شہداء کے ورثاء اور بچوں کے ساتھ روزہ افطار کیا۔ اس موقع پر شہداء کے بلند درجات، ملک کی سلامتی اور یکجہتی کے لیے دعا بھی مانگی گئی۔
رم جھم سنئیے محترمہ ناز پروین کا کالم احساس میں
ویڈیو پلیئر
00:00
00:00