خیبر پختونخوا حکومت نے صوبے کے معاشی حالات بہتر کرنے اور صنعتی ترقی کیلئے نئی انڈسٹریل پالیسی2025 ، 2030 ترتیب دینے کے لیے عملی اقدامات کا آغاز کر دیا ہے نء انڈسٹریل پالیسی میں پہلی بار مقامی کلسٹر کو بھی درپیش مسائل حل کرنے اور ترقی دینے کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے اس سلسلے میں کلسٹر سے متعلق ایک اجلاس سمال انڈسٹریز ڈویلپمنٹ بورڈ میں منعقد ہوا اجلاس کی صدارت چیئرمین سلیم خان صدر ہنی ایسوسی ایشن نے کی اجلاس میں فرنیچر ایسوسی ایشن کے صدر فیروز شاہ ، ماربل ایسوسی ایشن کے صدر اصغر خان اتمانخیل سمیڈا کے صوبائی چیف راشدامان ایس آئی ڈی بی کے ڈی ایم ڈی نعمان فیاض ، اسسٹنٹ ڈائریکٹر قاسم افتخار اور ریسرچ افیسر ایس آئی ڈی بی اصغر حیسن نے شرکت کی اجلاس میں فرنیچر ، ماربل اور شہدکی صنعت کو،درپیش مسائل ، ان کے حل اورمقامی کلسٹر کی ترقی کے حوالے سے تجاویز پر تفصیلی گفتگو ہوئی واضح رہے کہ سمال انڈسٹریز ڈویلپمنٹ بورڈ ، قیمتی پتھروں ، قالین سازی ، پشاوری چپل سازی ،ماربل، فرنیچر ، ہنی ، کے کلسٹرکوترقی دینے کے لیے باقاعدہ کام کر رہا ہے کلسٹر سے متعلق ڈیٹا اکٹھا کرنااور ان کی ملکی غیر ملکی سطح پر نمائش میں نمائندگی اولین ترجیح ہے
رم جھم سنئیے محترمہ ناز پروین کا کالم احساس میں
ویڈیو پلیئر
00:00
00:00