پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان ٹی ٹوئنٹی اور ایک روزہ میچز پر مشتمل سیریز کے انعقاد کی تیاریاں شروع کر دی گئیں۔ ذرائع کے مطابق پاکستان اور بنگلہ دیش کی وائٹ بال سیریز فیصل آباد میں کھیلے جانے کا امکان ہے۔فیصل آباد میں 18 سال بعد پہلی مرتبہ بین الاقوامی میچ یا سیریز کا انعقاد کیا جائے گا۔ تاہم اس حوالے سے پی سی بی کی جانب سے باضابطہ اعلان کیا جانا باقی ہے۔ ذرائع کے مطابق پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان 3 ٹی ٹوئنٹی میچز اور 3 ایک روزہ میچز کی سیریز کا انعقاد پی ایس ایل کے بعد مئی کے ماہ میں ہو گا۔ چیمپئنز ٹرافی کے انعقاد کے دوران پاکستان آنے والے بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ (بی سی بی ) کے صدر فاروق احمد نے تصدیق کی تھی کہ وہ طے شدہ فیوچر ٹور پروگرام (ایف ٹی پی ) کے علاوہ پاکستان کرکٹ بورڈ کے ساتھ وائٹ بال سیریز کے انعقاد کے امکان کو تلاش کر رہے ہیں۔
رم جھم سنئیے محترمہ ناز پروین کا کالم احساس میں
ویڈیو پلیئر
00:00
00:00