افغان مہاجرین نے واپسی کیلئے رجسٹریشن کا آغاز کردیا

افغان مہاجرین نے واپسی کے لیے رجسٹریشن کا عمل شروع کر دیا ہے دو خاندان گزشتہ روز پشاور سے چمن بارڈر کے ذریعے افغانستان روانہ ہو گئے ہیں 31مارچ کے ڈیڈ لائن کے باعث افغان مہاجرین نے رجسٹریشن کا عمل شروع کر دیا ہے سرکاری ذرائع کے مطابق اب تک پشاور سمیت صوبے بھر کے مختلف علاقوں سے تعلق رکھنے والے ایک ہزار سے زائد خاندانوں نے واپسی کے لیے رجسٹریشن کا عمل مکمل کیا ہے جبکہ سینکڑوں کی تعداد میں رجسٹریشن کے لیے رابط کا عمل شروع کیا ہے افغان مہاجرین کی واپسی کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے مہاجرین نے کرائے کے گھروں کو خالی کرانے کا سلسلہ شروع کر دیا ہے جبکہ پرائیویٹ سکولوں سے نتائج انے کے بعد اپنی بچوں کی تعلیمی اسناد حاصل کرنے کا عمل بھی شروع کر دیا ہے ذرائع کے مطابق مشکوک افغان مہاجرین کی نگرانی بھی سختی سے کی جا رہی ہے مختلف بازاروں میں کام کرنے والے مزدور مہاجرین کی سب سے زیادہ واپسی کا عمل شروع ہونے کو ہے حکومت کی جانب سے دی جانے والے ڈیڈ لائن میں 11 دن رہ گئے ہیں جس کے بعد گرینڈ اپریشن متوقع ہے تا ہم ذرائع کے مطابق رمضان المبارک کے احترام انسانی ہمدردی کے تحت ڈیڈ لائن میں عید الفطر تک توسیع کی تجاویز زیر غور ہے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed

ای پیپر