نیوزی لینڈ نے پانچ ٹی 20 میچز کی سیریز کے دوسرے میچ میں پاکستان کو 5 وکٹوں سے شکست دیکر سیریز میں 0-2کی برتری حاصل کرلی۔
نیوزی لینڈ نے پانچ ٹی 20 میچز کی سیریز کے دوسرے میچ میں پاکستان کو 5 وکٹوں سے شکست دیکر سیریز میں 0-2کی برتری حاصل کرلی۔ شکیل الرحمان
جب پاکستان کی ٹیم نیوزی لینڈ کے دورے کے لئے سیلیکٹ ہوئی چاہے ایکروزہ سیریز ہو یا ٹی20سیریز کے لئے تب ہی سے یہ لگ رہا تھا کہ شاید ہی پاکستان کی ٹیم سیریز میں ایک آدھا میچ جیت جائے ورنہ تو یہ سیریز نیوزی لینڈ کے حق میںکلین سویپ کے طور پر دکھائی دے رہی۔ایک ہماری سیلیکشن کو دیکھے پھر نیوزی لینڈ کی سیلیکشن تو زمین آسمان کا فرق نظر آئے گا۔انہوں نے دونوں فارمیٹ کے لئے موزوں ٹیم کا نتخاب کیا ہے۔
دوسری جانب محمد رضوان اور بابر اعظم جو پاکستان ٹی 20تاریخ کی سب سے کامیاب بلے باز ہے انکو ٹی20سکواڈ سے ڈراپ کیا گیا لیکن اسی دورے میں ایکروزہ میچوں کے لئے سیلیکشن بھی ہوئی جو کہ سمجھ سے باہر ہے۔اگر آرام ہی دینا ہے تو پورے دورے سے ڈراپ کردے ۔اور نوجوان سائیڈ کو منتخب کرتے شاہین اور حارث رووف کو بھی آرام دینا چاہیے تھا جو کہ پندرہ اور سترہ کی اوسط سے ہر میچ میں سکور دیتے ہے۔گزشتہ بیس میچوں میں ان دونوں بولرز کا ریکارڈ دیکھے تو اوسط 8رنز سے زائد فی اوور میں یہ رنز دیتے ہے۔زمان خان اور وسیم اگر وکٹ نہیں لیتے تو کم سے کم رنز دیتے ہے۔لیکن وہ باہر ہے۔
میزبان نیوزی لینڈ نے دوسرے ٹی 20 میچ میں بھی پاکستان کو 5 وکٹوں سے شکست دیکر سیریز میں 0-2کی برتری حاصل کرلی۔
ڈونیڈن میں کھیلے جانے والے میچ کا ٹاس بارش کے سبب تاخیر سے ہوا، پاکستان نے نیوزی لینڈ کو 136 رنز کا ہدف دیا تھا جو کیویز نے 13.1 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔
ہدف کے تعاقب میں نیوزی لیںڈ کے اوپنرز نے جارحانہ آغاز فراہم کیا اور 66 رنز کی اوپننگ پارٹنرشپ قائم کی تاہم ٹم سیفرٹ 22 گیندوں پر 45 رنز بناکر آوٹ ہوئے، انکی اننگز میں 5 چھکے اور تین چوکے شامل تھے۔بعدازاں فن ایلین 38، مارک چیمپین ایک اور جیمی نیشم 5 رنز بناکر پویلین لوٹے، تجربہ کار بلے باز ڈیرل مچل نے 14 گیندوں پر 14 رنز بنائے جبکہ مچل ہے 16 گیندوں پر 21 رنز بنا کر ناقابل شکست رہے۔پاکستان کی جانب سے حارث روف نے 2 اور محمد علی، خوشدل شاہ، جہانداد خان نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔
نیوزی لینڈ کے خلاف پاکستان کا آغاز اچھا نہ رہا اور پہلی وکٹ ایک رن پر گری جب اوپنر حسن نواز صفر پر آوٹ ہو گئے جس کے بعد محمد حارث بھی زیادہ دیر کریز پر نہ ٹھہر سکے اور 19 کے مجموعے پر 11 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔
پاکستان کو تیسرا نقصان 50 رنز پر ہوا جب عرفان خان 11 نرز بنا کر آوٹ ہوئے جبکہ قومی ٹیم کی تیسری کے بعد چوتھی وکٹ 52 پر گرگئی، خوشدل شاہ صرف 2 رنز بناکر چلتے بنے۔
پاکستان کی پانچویں وکٹ 76 رنز پرگری، کپتان سلمان آغا 28 گیندوں پر46 رنز بناکر آٹ ہوگئے جس کے بعد شاداب نے 14 گیندوں پر 26 رنز بنائے اور 110 کے مجموعے پر وکٹ گنوا بیٹھے۔
پاکستان کی ساتویں وکٹ 111 رنز پر گری، جہانداد خان صفر پر آوٹ ہوئے جبکہ پاکستان کی آٹھویں وکٹ 114 رنز پر گری، عبدالصمد 11 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے جبکہ نویں وکٹ 135 رنز پر گری اور حارث رف ایک رن بنا کر رن آوٹ ہو گئے۔نیوزی لینڈ کی جانب سے ایش سودھی، جیکب ڈفی، بین سیئرز، جیمز نیشم اور مائیکل بریسویل نے 2، 2 وکٹیں حاصل کیں۔
قبل ازیں میزبان نیوزی لینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے بالنگ کا فیصلہ کیا جبکہ ڈونیڈن کے یونیورسٹی اوول کرکٹ گرانڈ میں بارش کے باعث آٹ فیلڈ گیلی ہو گئی تھی جس کی وجہ سے میچ تاخیر کا شکار ہوا، امپائرز نے میچ 15،15 اوورز تک محدود کر دیا گیا تھا۔یاد رہے کہ کرائسٹ چرچ کے ہیگلے اوول گرانڈ میں کھیلے گئے سیریز کے پہلے میچ میں کامیابی کے بعد نیوزی لینڈ کو سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل ہے