قائم مقام چیئرمین پاکستان ٹوبیکو بورڈ نے گزشتہ روز ٹوبیکو ریسرچ اسٹیشن مردان میں جلی ہوئی بھٹیوں کے متاثرہ تمباکو کاشتکاروں کے ساتھ اہم ملاقات کی،قائم مقام چیئرمین پاکستان ٹوبیکو بورڈفخرالدین خان نے ٹوبیکو ریسرچ اسٹیشن مردان کا دورہ کیا۔اس موقع پر چیئرمین پاکستان ٹوبیکو بورڈ نے ایس او ایل (جلی ہوئی بھٹیوں)کے تحت 171تمباکو کاشتکاروں میں فی کس 75 ہزار اور 60 ہزار روپے مالیت کے چیک تقسیم کیے۔ ان تمام کاشتکاروں کا تعلق مردان، صوابی اور چارسدہ اضلاع سے تھا۔تقریب میں کسان تنظیموں کے نمائندے، جن میں لیاقت یوسفزئی، رضوان اللہ خان اکبر اور سابقہ صوبائی وزیر فضل ربانی دیگر معزز کاشتکاران شریک ہوئے، جبکہ پاکستان ٹوبیکو بورڈ کے فارم مینجر محمد عدیل کیمسٹ کامران خان اے ڈی او حماد خان اور دیگر افسران بھی موجود تھے۔اس موقع پر قائم مقام چیئرمین پاکستان ٹوبیکو بورڈ نے کہا کہ تمباکو کاشتکاروں کو تحقیق اور مارکیٹنگ کے شعبوں میں مزید سہولیات فراہم کی جائیں گی تاکہ ان کی پیداوار اور آمدنی میں اضافہ ہو سکے۔
رم جھم سنئیے محترمہ ناز پروین کا کالم احساس میں
ویڈیو پلیئر
00:00
00:00