خیبرپختونخوا میں یونیورسل ڈیجیٹل پیمنٹ سسٹم کے اجرا کا فیصلہ، مراسلہ جاری

خیبرپختونخوا میں کاروباری طبقہ کی آسانی کیلئے خرید و فروخت کے دوران ادائیگیوں کے لیے یونیورسل ڈیجیٹل پیمنٹ سسٹم کے اجرا کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔ وزیر اعلیٰ سیکرٹریٹ نے چیف سیکرٹری کو یونیورسل ڈیجیٹل پیمنٹ سسٹم کے لیے مراسلہ ارسال کر دیا، جس میں کہا گیا ہے کہ ہر قسم کے کاروبار اور نجی و سرکاری لین دین کے لیے آن لائن ادائیگی لازمی ہو گی۔
مراسلے میں مزید بتایا گیا ہے کہ خیبر پختونخوا کیش لیس سسٹم متعارف کروانے والا ملک کا پہلا صوبہ ہو گا، جبکہ یونیورسل ڈیجیٹل پیمنٹ کا یہ سسٹم موبائل کمپنیوں کے اشتراک سے قائم کیا جائے گا۔ ویلیج کونسلز کی سطح پر تمام د کانوں، سٹالز اور ریڑھیوں کا ڈیٹا اکٹھا کیا جائے گا، جبکہ تمام چھوٹے بڑے کاروباری مراکز، پبلک ٹرانسپورٹ میں کیو آر کوڈ آویزاں کرنا ہو گا۔
وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا کہ یونیورسل ڈیجیٹل پیمنٹ سسٹم صوبائی حکومت کا ایک انقلابی اقدام ہے اور صوبے میں ڈیجیٹل اکانومی کو فروغ دینے میں مدد ملے گی۔ یاد رہے کہ خیبرپختونخوا میں کاروباری طبقہ کی آسانی کیلئے خرید و فروخت کے دوران ادائیگیوں کے لیے یونیورسل ڈیجیٹل پیمنٹ سسٹم کے اجرا کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed

ای پیپر