شعیب جمیل
پشاور ہائیکورٹ بار کی صدارت کے لئے گرینڈ الائنس کے امیدوار یاسرخٹک ایڈوکیٹ نے کہا ہے کہ وکلا ملک کی آئین کی بحالی میں ہر وقت ہراول دستے کا کردار ادا کرتے ہیں ہمارا مشن وکلا کو انکا جائز حق دینا اور ملک میں انصاف کا بول بالا کرنا ہے اس ضمن میں وکلا برادری کے حقوق پر کوئی سمجھوتا نہیں کیا جائے گا گزشتہ روز خیبر پختون خوا کے مختلف وکلا وفود سے بات چیت کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ اس وقت ملک میں حالات سنگین ہیں اس کے لئے ایک مضبوط بار کا ہونا ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ بار اور بنچ میں بہترین ہم اہنگی پیدا کرنا اس کے ایجنڈے میں شامل ہے اس کے ساتھ ساتھ وکلا کو ہاوسنگ اور طبی سہولیات کی فراہمی بھی ان کی ترجیحات کا حصہ ہے یاسرخٹک ایڈوکیٹ نے وکلا پر زور دیا کہ وہ ہائیکورٹ بار کے الیکشن میں اپنے ووٹ کے استعمال کے دوران ان کے پینل کو کامیاب کریں تاکہ وکلا کو اس کا جائز حق دیا جاسکے انہوں نے کہا کہ گزشتہ ادوار میں بھی انہوں نے کبھی بھی وکلا کے حقوق پر سودے بازی نہیں کی بلکہ ہر موقع پر وکلا کے شانہ بشانہ کھڑے رہے