اورنگزیب کا مقبرہ ہٹانے پر ہنگامے

بھارتی ریاست مہارشٹرا کے علاقے ناگپور میں مغل بادشاہ اورنگزیب کے مقبرے کو ہٹانے کے بیان کے بعد ہنگامے پھوٹ پڑے تھے جس کی وجہ اداکار وکی کوشل کی فلم کو قرار دیا جارہا ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق مہاراشٹر میں جاری اورنگزیب تنازع اور ناگپور میں پیر کے تشدد کے درمیان، وزیر اعلی دیویندر فڈنویس نے ایک حالیہ بیان میں وکی کوشل کی حال ہی میں ریلیز ہونے والی فلم ’چھاوا‘ کو 17ویں صدی کے مغل بادشاہ کے خلاف لوگوں کے غصے کا ذمہ دار ٹھہرایا ہے۔

ایک گروپ کی جانب سے مذہبی کتاب کو جلانے کی افواہ پھیلنے کے بعد ناگپور میں ہونے والے تشدد کے بارے میں بات کرتے ہوئے، وزیر اعلی دیویندر فڈنویس نے کہا کہ فسادات کی پہلے سے منصوبہ بندی کی گئی تھی۔

انہوں نے مہاراشٹر اسمبلی میں کہا، ’یہ پرتشدد واقعہ اور فسادات پہلے سے منصوبہ بند معلوم ہوتے ہیں‘۔ وزیراعلیٰ نے یہ بھی کہا کہ ’مخصوص مکانات اور اداروں کو ہجوم نے نشانہ بنایا، یہ سب ایک سازش لگ رہا ہے‘۔

بی جے پی لیڈر نے وکی کوشل کی فلم چھاوا جوکہ چھترپتی سنبھاجی کی حالیہ بائیوپک ہے اسے مغل بادشاہ اورنگزیب کے لیے لوگوں میں ’غصہ‘ کا ذمہ دار ٹھہرایا۔ ساتھ ہی انہوں نے عوام سے ریاست کو پرامن رکھنے کی اپیل کی۔

فڈنویس نے قانون ساز اسمبلی میں اپنی تقریر میں کہا ’چھاوا فلم نے اورنگزیب کیخلاف لوگوں کے غصے کو بھڑکا دیا ہے۔ پھر بھی عوام کو مہاراشٹر کو پرامن رکھنا چاہیے۔

ایک پولیس افسر نے غیر مکی میڈیا کو بتایا کہ ناگپور میں پیر کو ہونے والے تشدد کے نتیجے میں متعدد گاڑیوں کو نقصان پہنچا اور متعدد افراد زخمی ہوئے، جن میں کم از کم 15 پولیس اہلکار شامل ہیں، اور ان میں سے ایک کی حالت تشویشناک ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed

ای پیپر