پشاور میں کھلونا اسلحہ پر پابندی عائد، دفعہ144 کیخلاف ورزی پرکارروائی کاعندیہ

صوبائی دارالحکومت پشاور میں کھلونا اسلحہ پر پابندی کر دی گئی ہے، اور اس سلسلے میں‌دفعہ 144 لگا دی گئی ہے ، اس اقدام کی خلاف ورسی کرنے پر سخت کارروائی کا عندیہ دیا گیا ہے.
پشاور میں کھلونا اسلحہ اور فائر کریکر پر دفعہ 144 کے تحت پابندی عائد کر دی گئی۔
ڈپٹی کمشنر پشاور سرمد سلیم اکرم کے مطابق امن و امان کے پیش نظر کھلونا اسلحہ اور فائر کریکرز پر مکمل پابندی عائد کی گئی ہے، جبکہ پابندی کی خلاف ورزی پر دفعہ 188 کے تحت کارروائی کی جائے گی۔
ضلعی انتظامیہ نے عیدالفطر کے موقع پر کھلونا اسلحہ فروخت کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کا بھی فیصلہ کیا ہے۔ ملکی سلامتی کے پیش نظر کھلونا اسلحہ کلچر کے خاتمےکا اقدام کیا گیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed

ای پیپر