وزیراعلی خیبر پختونخوا سردار علی امین گنڈاپور ک ی جانب سے کرک و جنوبی وزیرستان میں دہشتگردی واقعات کی مذمت کی گئی ہے، جبکہ ان واقعات میں 5 پولیس اہلکاروں کی شہادت پر انہیں خراج عقیدت پیش کیا گیا۔
کرک و جنوبی وزیرستان میں دہشتگردی واقعات کے دوران شہداء کے لواحقین و اہل خانہ سے وزیر اعلی کی جانب سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا گیا، اور شہداء کے درجات کی بلندی اور پسماندگان کے لئے صبر جمیل کی دعا کی گئی۔
علی امین گنڈاپور نے کہا کہ ملک و قوم کی خاطر جانیں قربان کرنے والے اہلکاروں اور ان کے اہل خانہ کو سلام پیش کرتے ہیں، صوبائی حکومت ان شہداء کے اہل خانہ کو تنہا نہیں چھوڑے گی۔
وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا نے کہا کہ شہداء کے اہل خانہ کی بھر پور معاونت کی جائے گی، خیبر پختونخوا پولیس جوانمردی سے دہشتگردی کا مقابلہ کر رہی ہے، عوام کے جان و مال کے تحفظ کے لئے خیبر پختونخوا پولیس نے لازوال قربانیاں دی ہیں۔
رم جھم سنئیے محترمہ ناز پروین کا کالم احساس میں
ویڈیو پلیئر
00:00
00:00