پشاور کی انسدادہشتگردی کی خصوصی عدالت نے کالعدم تنظیم کیلئے چندہ ا کھٹے کرنے کے الزام میں گرفتا رملزم کو جرم ثابت ہونے پر مجموعی طور پر دس سال قید اورساٹھ ہزاروپے جرمانہ کی سزاسنادی ، استغاثہ کے مطابق گرفتارملزم فہیم خان پرالزام ہے کہ وہ کالعدم تنظیم کی مالی مدد کیلئے چندہ اکٹھا کررہاتھا،جس پر سی ٹی ڈی پولیس نے کاروئی کے دوران ملزم گرفتار کرکے اسکے خلاف مختلف دفعات کے تحت مقدمات درج کئے ، چالان مکمل ہونے پر ملزم کاٹرائل شروع ہوا، گزشتہ روز اے ٹی سی عدالت کے جج محمد اقبال خان نے ملزم پر جرم ثابت ہونے پر اسے مجموعی طور پر دس سال قید اور ساٹھ ہزار روپے جرمانہ کی سزا سنادی ۔
رم جھم سنئیے محترمہ ناز پروین کا کالم احساس میں
ویڈیو پلیئر
00:00
00:00