ایڈیشنل سیشن جج عطاء اللہ جان کا پشاور سنٹرل جیل کا دورہ

چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ کے احکامات کی روشنی میں ایڈیشنل سیشن جج پشاور عطااللہ جان نے گزشتہ روز جوڈیشل مجسٹریٹ ماریہ شاہ کے ہمراہ پشاور سنٹرل جیل کا خصوصی دورہ کیا،اس موقع پر سپرنٹنڈنٹ سنٹرل جیل محمد وسیم خان اور دیگر عملہ بھی موجود تھا۔ججز نے پشاور سنٹرل جیل کے مختلف بیرکوں کا تفصیلی دورہ کیا اور قیدیوں سے ملاقات کی۔اس موقع پرججزنے جیل حکام کو ضروری ہدایات دیں جبکہ جیل کے کچن اور ڈسپنسری کا بھی دورہ کیا اور قیدیوں کو دی جانے والی خوراک اور ادویات کا جائزہ لیا اوراسکو تسلی بخش پایا۔ دورے کے اختتام پر ججز نے جیل کیمپ کورٹ لگاکر معمولی مقدمات میں ملوث کئی قیدیوں کو موقع پر رہا کرنے کے احکامات جاری کئے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed

ای پیپر