مرغی کی قیمت میں ایک دن کے دوران 12 روپے فی کلو کا اضافہ ہو گیا ہے جبکہ تین دنوں کے دوران مجموعی طور پر 35 روپے کا اضافہ ہوا ہے مرغی کی قیمتوں کو پر لگ گئے ہیں اور ملک کی تاریخ میں پہلی مرتبہ مرغی کی گوشت کی قیمت میں اضافہ ہو گیا ہے اور 500 کی سنچری کراس کر گئی ہے جب عید الفطر پر مزید مہنگے ہونے کے امکانات ہیں پشاور میں مرغی کی گوشت کے کاروبار کرنے والے تاجر کروڑ پتی بن گئے ہیں مرغی کے گوشت فی کلو506 روپے سے 518 روپے فی کلو تک پہنچ گئی ہے مرغی کی گوشت میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے مرغی کی گوشت کے علاوہ پشاور میں بڑے گوشت اور چھوٹے گوشت کی قیمتوں میں بھی اضافہ ہو چکا ہے مرغی کی گوشت۔بڑا گوشت اور چھوٹے گوشت کی خریداری عوام کے لیے ناممکن ہو رہی ہے جبکہ انتظامیہ نے مکمل خاموشی اختیار کر لی ہے مرغی کی قیمت میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے رمضان المبارک سے قبل مرغی 450 روپے فی کلو تھی تا ہم رمضان شروع ہونے کے ساتھ ہی مرغی 518 روپے فی کلو تک پہنچ گئی ہے مرغی کی بائیکاٹ کے اعلانات شروع کر دی ہے جبکہ شہر کے مختلف مقامات پر مردہ مرغیوں کو ذبح کر کے فروخت کیا جا رہا ہے مردہ مرغیوں کو ذبح کر کے شہر کے مختلف مقامات پر سستے داموں فروخت کی جا رہے ہیں جس سے مختلف خطرناک بیماریاں پھیل رہی ہیں
رم جھم سنئیے محترمہ ناز پروین کا کالم احساس میں
ویڈیو پلیئر
00:00
00:00