سول سرونٹ ایکٹ 1973ء میں ترمیم کا امکان

رائٹ سائزنگ کے لیے گولڈن ہینڈ شیک سمیت سول سرونٹ ایکٹ 1973 میں ترمیم کا امکانات ظاہر کر دیاگیا ہے ہزاروں وفاقی ملازمین گولڈن ہینڈ شک کے تحت فارغ کرنے کا منصوبہ تیار کیا گیا ہے پی ائی اے میں دوبارہ گولڈن ہینڈ شک منصوبہ لانے پر غور شروع کر دیا ہے ذرائع کے مطابق رائٹ سائزنگ منصوبے کے تحت گریڈ 17 سے گریڈ 22 تک کی 700 سے زائد اسامیوں جبکہ گریڈ ایک سے گریڈ 16 تک ہزاروں اسامیوں کو ختم کرنے کی منصوبے پر تیزی سے کام شروع کر دیا ہے سرکاری ذرائع کے مطابق سول سرونٹ ایکٹ 1973 میں ترامیم پر غور شروع کر دیا ہے اور مزید ترامیم اس حوالے سے کی جا رہے ہیں پشاور سمیت ملک بھر میں وفاقی محکموں کے گریڈ ایک سے گریڈ 16 تک اور گریڈ 17 سے گریڈ 22 تک مختلف وفاقی محکموں کی ملازمین اور افسران کی تفصیلات کو حتمی شکل دے دیا ہے ذرائع کے مطابق بیشتر وفاقی محکموں کو ضم کرنے کے بعد مستقل طور پر ختم کی جا رہے ہیں جبکہ کنٹریکٹ اور ڈیلی ویجز ملازمین کو مکمل طور پر فارغ کیے جائیں گے یوٹیلٹی سٹورز میں 3 ہزار ملازمین کو فارغ کیا گیا ہے جبکہ مزید ملازمین کو فارغ کرنے کی تجاویز ہے پی ائی اے میں ڈیلی ویجز اور کنٹریکٹ ملازمین کو مکمل طور پر فارغ کرنے کی منصوبے کو حتمی شکل دیا ہے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed

ای پیپر