60 ویں سالگرہ پر عامر خان نے نئی گرل فرینڈ کا انکشاف کردیا، تفصیل بھی بتادی

بالی وڈ مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان نے  گوری اسپریٹ سے تعلقات کا انکشاف کیا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق عامر خان 14مارچ کو 60 برس کے ہوگئے ہیں اور  60 ویں سالگرہ کے موقع پر میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے گوری اسپریٹ سے اپنے تعلقات کی تصدیق کی۔

عامر خان نے گوری کے ساتھ اپنے تعلق کو واضح کر تے ہوئے  بتایا کہ’ گوری اور میری 25 سال قبل ملاقات ہوئی تھی، اب ہم پارٹنر ہیں، ہم ایک دوسرے کے لیے کافی سنجیدہ ہیں اور ڈیڑھ سال سے ساتھ ہیں‘۔

پریس میٹ کے دوران عامر خان نے اپنی گرل فرینڈ  سے متعلق مزید تفصیل بتاتے ہوئے کہا کہ گوری میرے پروڈکشن کیلئے کام کرتی ہے، میں ہر روز اس کے لیے گنگناتا ہوں، دوران گفتگو بھی عامر نے گوری کے لیے ’ کبھی کبھی میرے دل میں ‘ گانے کی چند لائنز  بھی گائیں۔

عامر خان نے صحافیوں سے ملاقات کے دوران  ہنستے ہوئے کہا ’دیکھو، تم لوگوں کو پتا نہیں لگنے دیا نا میں نے،گوری کی ملاقات میں نے کل  اپنے ممبئی والے گھر میں شاہ رخ خان اور سلمان خان سے بھی کروائی‘۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed

ای پیپر