بالی وڈ کی معروف اداکارہ حادثے میں شدید زخمی، 13 ٹانکے لگائے گئے

1989 کی مشہوربالی وڈ فلم’ میں نے پیار کیا ‘ کی  اداکارہ بھاگیہ شری پکل بال کھیلتے ہوئے شدید زخمی ہو گئیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق پکل بال کھیلنے کے دوران 54 سالہ اداکارہ بھاگیہ شری ماتھے پر بال لگنے سے زخمی ہوگئیں۔

بھارتی میڈیا رپورٹس میں بتایا جا رہا ہے کہ پکل بال کھیلتے وقت اداکارہ کے ماتھے پر گہری چوٹ لگی جس کے نتیجے میں انھیں فوری اسپتال لے جایا گیا جہاں انھیں 13 ٹانکے لگائے گئے۔

سوشل  میڈیا پر بھاگیہ شری کی اسپتال سے لی گئی تصاویر بھی پوسٹ کی گئی ہیں، جن میں سے ایک میں انھیں میڈیکل ٹریٹمنٹ لیتے دیکھا جا سکتا ہے جبکہ دوسری تصویر میں ان کے سر پر پٹی بندھی ہوئی دیکھی جا سکتی ہے۔

یاد رہے کہ بھاگیہ شری نے فلم ’میں نے پیار کیا‘  میں دبنگ اسٹار سلمان خان کے ساتھ اپنی شاندار اداکاری کی بدولت شہرت حاصل کی تھی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed

ای پیپر