مائیکروپلاسٹک آلودگی بیکٹیریا کی مزاحمت میں اضافہ کر رہی ہے: تحقیق

ایک تحقیق میں معلوم ہوا ہے کہ مائیکرو پلاسٹک آلودگی جسم میں اینٹی بائیوٹکس کے خلاف بیکٹیریا اور وائرسز کو مضبوط کر رہی ہے۔

تحقیق کے متعلق بوسٹن یونیورسٹی کے محققین نے بتایا کہ باریک پلاسٹک ذرات کے سبب بیکٹیریا کی اینٹی مائیکروبائل مزاحمت میں اضافہ دیکھا جانا کافی حیران کن تھا۔

جامعہ میں پی ایچ ڈی کی طالبہ نیئلا گروس نے ایک بیان میں بتایا کہ پلاسٹک ایک سطح فراہم کرتا ہے جو بیکٹیریا کو جوڑ لیتا ہے اور ان کو پنپنے میں مدد دیتا ہے۔

واضح رہے عالمی ادارہ صحت کے مطابق 2019 میں بیکٹیریل اینٹی مائیکروبائل مزاحمت کی وجہ سے براہ راست 12 لاکھ 70 ہزار اموات ہوئیں تھی جبکہ دنیا بھر میں تقریباً 50 لاکھ اموات میں حصہ ڈالا تھا۔

عالمی بینک کے مطابق اینٹی مائیکروبائل مزاحمت کے سبب آئندہ 25 برسوں میں صحت کے شعبے میں 10 کھرب ڈالر کے اضافی اخراجات بڑھ سکتے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed

ای پیپر