بالی ووڈ کے امیر ترین اداکاروں میں سے ایک اکشے کمار نے اپنا ممبئی کا اپارٹمنٹ مہنگے داموں میں فروخت کردیا۔
بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق فلم انڈسٹری میں سب سے زیادہ ٹیکس ادا کرنے والے مشہور اداکار اکشے کمار نے ممبئی کے علاقے بوری ولی میں موجود اپنا ایک لگژری اپارٹمنٹ فروخت کردیا ہے۔
اکشے کمار نے یہ لگژری اپارٹمنٹ 4 کروڑ 35 لاکھ بھارتی روپے میں فروخت کیا ہے اور اس میں انہیں منافع بھی ملا ہے کیونکہ جس وقت یہ اپارٹمنٹ خریدا گیا اس وقت اس کی قیمت قدرے کم تھی۔
ایک ہزار مربع فٹ سے زائد جگہ پر محیط اس اپارٹمنٹ کے لیے دو کار پارکنگ بھی موجود ہے۔ بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ اداکار نے اسے 2.15 کروڑ بھارتی روپے میں سن 2017 میں خریدا تھا تاہم اب نامعلوم وجوہات پر اسے فروخت کردیا ہے۔