لائبہ ربنواز جنجوعہ کا ماسٹر ڈگری بلیک بیلٹ ٹیسٹ کامیابی سے مکمل

لائبہ ربنواز جنجوعہ کا ماسٹر ڈگری بلیک بیلٹ ٹیسٹ کامیابی سے مکمل

 

 

راولپنڈی: نیشنل اور ایشین چیمپئن لائبہ ربنواز جنجوعہ نے راجاز مارشل آرٹس میں منعقدہ ماسٹر ڈگری بلیک بیلٹ کا امتحان کامیابی سے مکمل کر لیا۔ اس موقع پر انہیں راجہ رئیل کنگ رابطہ راجگان کی جانب سے تلوار کا تحفہ پیش کیا گیا۔

 

یہ ٹیسٹ ورلڈ سو کیوکشن فیڈریشن کے ہیڈ کوارٹرز، نارتھ امریکہ کیوکشن آرگنائزیشن اور راجاز مارشل آرٹس کے تحت بین الاقوامی معیار کے مطابق منعقد کیا گیا۔ امتحانی جیوری میں شیہان محمد اشرف، شیہان بابر سہیل بھٹی، شیہان خالد قریشی، شیہان ماجد مغل، سینسی مسل الدین، سینسی کامران، سینسی راجہ لطیف، سینسی راجہ رحیم، سینسی کاشف ریاض شامل تھے، جبکہ سینسی ایم اے راج نے تمام انتظامات کی نگرانی کی۔

ٹیسٹ میں امیدوار کو تھیوری، بنیادی تکنیکیں، کاتا اور 20 فائٹس مکمل کرنے کے مراحل سے گزارا گیا۔ اس موقع پر سو کیوکشن فیڈریشن اور راج ایچ ڈی چینل کی جانب سے بھی شیلڈز پیش کی گئیں، جبکہ تقریب میں وائس چیئرمین میڈیم ارم ندیم، ایگزیکٹو ممبران میڈیم نازیہ اور میڈیم صائمہ نے خصوصی شرکت کی۔

لائبہ ربنواز جنجوعہ کی کامیابی پر شیہان محمد اشرف نے انہیں بلیک بیلٹ ایوارڈ، شیہان بابر سہیل بھٹی نے سرٹیفکیٹ اور شیہان خالد قریشی نے کلب کا لائسنس عطا کیا۔

تقریب میں راجہ ضیاء جنجوعہ، راجہ رضی جنجوعہ سمیت جنجوعہ فیملی کے افراد اپنے روایتی لباس میں شریک ہوئے اور لائبہ ربنواز جنجوعہ کو خصوصی تلوار، ٹرافی اور شیلڈز پیش کی گئیں۔ اس موقع پر شیہان راجہ خالد محمود جنجوعہ (صدر و برانچ چیف، ورلڈ سو کیوکشن، سی ای او راجاز مارشل آرٹس) نے بھی لائبہ ربنواز جنجوعہ کو کامیابی پر مبارکباد دی۔

تقریب میں معروف شخصیات، سپورٹس جرنلسٹ اصغر علی مبارک ایڈوکیٹ، میڈیم شمیم اختر، ملک عثمان شکیل، میڈیم عائشہ خرم (پرنسپل روٹس اسکول) سمیت دیگر معززین نے بھی شرکت کی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed

ای پیپر