خیبر پختونخوا گیمز میں مختلف مقابلوں کا سلسلہ جاری


خیبر پختونخوا گیمز میں مختلف مقابلوں کا سلسلہ جاری

صوبائی دارالحکومت پشاور میں شروع ہونیو الی خیبر پختونخوا گیمز میں مختلف مقابلوں کا سلسلہ جاری ہے۔ جمعہ کے روز پشاور سپورٹس کمپلیکس میںہینڈ بال کے مقابلے شروع ہوگئے جس کا افتتاح صوبائی ہینڈ بال ایسوسی ایشن کے صدر ڈائریکٹرسپورٹس پشاور یونیورسٹی بحرکرم نے کیا ان کے ہمراہ ڈاکٹر نورزادہ،صوبائی تھروبال ایسوسی ایشن کے سیکرٹری ارشد حسین سمیت دیگر شخصیات موجود تھیں ،

 

افتتاحی روزہینڈ بال کے مقابلوں میں پشاور نے ڈی آئی خان کو 14-8 سے شکست دی ، سوات نے بنوں کو 10-08 سے ہرایا ، جبکہ کوہاٹ نے ہزارہ کو 12-5 سے شکست دیکر اگلے راﺅنڈ کیلئے کوالیفائی کیا۔
اسی طرح تھرو بال کے مقابلے سیمی فائنل مرحلے میں داخل ہوگئے ہیں۔گزشتہ روز کھیلے گئے مقابلوں میں مردان نے ہزارہ کو ایک کے مقابلے میں دو گول سے شکست دی۔سوات نے ڈی آئی خان کو دو صفر سے جبکہ بنوں نے کوہاٹ کو دو صفر سے شکست دے کر سیمی فائنل تک رسائی حاصل کر لی۔

مردوں کے باسکٹ بال مقابلوں میں بنوں نے کوہاٹ کو 52 پوائنٹ کے مقابلے میں 57 پوائنٹ سے ہرا کر سمیت فائنل تک رسائی حاصل کر لی۔لالہ ایوب ہاکی سٹیڈیم میں مردوں کے ہاکی ایونٹ پشاور نے بنوں کو ایک کے مقابلے دو گول سے شکست دیدی۔

پہلے سیمی فاینل میں پشاور نے ڈیرہ اسماعیل خان کے 7-1سے شکست دی جبکہ دوسرے سیمی فاینل میں بنوں نے ہزارہ کو چارصفر سے ہراکر فائنل تک رسائی حاصل کی۔عبدلولی خان سپورٹس کمپلکس میں جاری خواتین ہاکی میں پشاور اور مردان نے فاینل کھیلنے کا اعزاز حاصل کرلیا۔پہلے سیمی فاینل میں مردان نے ہزارہ کو چار صفر سے ہرایامردان کی جانب سے سویرانے تین اور زرنش نے ایک گول سکور کیا۔دوسرے سیمی فاینل میں پشاور نے باآسانی کوہاٹ کو 5-0 سے کامیابی حاصل کی۔پشاور کی جانب سےآمنہ نے دوجبکہ مہک اور ملیحہ نےایک ایک گول سکورکیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed

ای پیپر