خیبرپختونخوا کی پہلی خاتون باکسر،زرلالہ یوسفزئی قومی چمپئن شپ میں گولڈ میڈل جیت کر تاریخ رقم کر دی
کراچی میں منعقدہ نیشنل باکسنگ چمپئن شپ میں خیبرپختونخوا کی باصلاحیت خاتون باکسر زرلالہ یوسفزئی نے اپنی شاندار کارکردگی سے تاریخ رقم کر دی۔ وہ پاکستان کی تاریخ میں پہلی ایسی خاتون باکسر بن گئی ہیں جنہوں نے خیبرپختونخوا کے لیے نیشنل چمپئن شپ میں گولڈ میڈل جیت کر صوبے کا نام روشن کیا۔
زرلالہ یوسفزئی نے ہائی ویٹ کیٹیگری میں شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے سندھ کی مضبوط حریف ثناء کو شکست دی اور اس کامیابی کے ساتھ خیبرپختونخوا کے لیے ایک گراں قدر اعزاز حاصل کیا۔ ان کی یہ فتح نہ صرف خیبرپختونخوا بلکہ پورے ملک کے لیے ایک اہم سنگ میل ثابت ہوئی ہے، جو خواتین باکسرز کے لیے حوصلہ افزا پیغام ہے۔
روشنیوں کے شہرکراچی میں منعقدہ نیشنل باکسنگ چمپئن شپ میں خیبرپختونخوا کے دیگر باکسرز نے بھی عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ عثمان غنی، حمزہ اور اعجاز نے شاندار کھیل پیش کرتے ہوئےاپنے اپنے ویٹ مین براؤنز میڈلز جیت کر اپنے صوبے کے لیے مزید کامیابیاں سمیٹیں۔
پاکستان باکسنگ فیڈریشن کے زیر اہتمام کراچی میں منعقد ہونے والی نیشنل باکسنگ چمپئن شپ میں ملک بھر سے مرد و خواتین باکسرز نے بھرپور تیاریوں کے ساتھ شرکت کی۔ چمپئن شپ میں چاروں صوبوںکےعلاوہ گلگت بلتستان، آزاد کشمیر، اسلام آباد اور مختلف ڈیپارٹمنٹس کی ٹیموں نے حصہ لیا، جہاں باکسرز نے اپنی مہارت اور طاقت کے جوہر دکھائے۔
چمپئن شپ کی اختتامی تقریب میں پاکستان باکسنگ فیڈریشن کے صدر کرنل (ر) اعجاز ناصر تونگ نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ انہوں نے شاندار کارکردگی دکھانے والے کھلاڑیوں کو میڈلز پہنائے اور ٹرافیاں ۔
اس چمپئن شپ میں کئی کھلاڑیوں نے کامیابیاں حاصل کیں۔تاہم سوات سےتعلق رکھنے والی خاتون باکسرزرلالہ یوسفزئی سب سے اہم اورتاریخی کامیابی ہے۔ کیونک ضہ زذلالہ یوسغزئی کی یہ تاریخی جیت خیبرپختونخوا میں باکسنگ کے فروغ کے لیے ایک اہم موڑ ثابت ہوگی۔ ان کی کامیابی سے نہ صرف خواتین باکسرز کی حوصلہ افزائی ہوگی بلکہ صوبے میں خواتین کے لیے کھیلوں میں مزید مواقع بھی پیدا ہوں گے۔ زرلالہ کی یہ جیت اس بات کا ثبوت ہے کہ اگر عزم اور محنت ہو تو کوئی بھی رکاوٹ راستہ نہیں روک سکتی۔
زرلالہ اپنے گھرکی چاردیواری میں رہ کر ٹریننگ حاصل کی، انہوں نے یہ عہدکیاتھا خیبرپختونخواکیلئے باعث عزت بنوں گی، انہیں پختہ یقین تھاکہ اللہ تعالی کسی کامحنت ضائع نہیں کرتا۔اوریقینأ زرلالہ یوسفزئی کی یہ فتح پاکستان میں خواتین باکسنگ کے ایک نئے دور کا آغاز ہے، جہاں زرلالہ جیسی باہمت اور باصلاحیت کھلاڑیوں کی بدولت خواتین کو بھی عالمی سطح پر اپنی صلاحیتوں کے جوہر دکھانے کا موقع ملے گا۔