نیشنل تھرو بال چیمپئن شپ ‘خیبر پختونخوا کی ٹیم فائنل میں پہنچ گئی
شہید رانی بے نظیر بھٹو نیشنل تھرو بال چیمپئن شپ سندھ سپورٹس بورڈ فٹسال گراﺅنڈ سکھر میں شروع ہوگئی کمشنر سکھر فیاض حسین نے مقابلوں کا افتتاح کیا جس میں پنجاب‘سندھ گرین‘ بلوچستان‘ کے پی ‘ اسلام آباد‘ اے جے کے ‘ جی بی ‘ایچ ای سی ‘پاک ریلوے اور سندھ وائٹ کی ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں‘مینز مقابلوں کے پہلے سیمی فائنل میں سندھ نے بلوچستان کے خلاف دو صفر سے کامیابی حاصل کی جبکہ دوسرے سیمی فائنل میں کے پی کی ٹیم نے سندھ کو دو صفر سے ہرا کر فائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا جبکہ خواتین کے مقابلوں میں پہلے سیمی فائنل میں سندھ نے بلوچستان کو ایک کے مقابلے میں دو جبکہ دوسرے سیمی فائنل میں اسلام آباد نے پنجاب کو دو صفر سے شکست دے کر فائنل کھیلنے کا اعزاز حاصل کیا فائنل میں سندھ کی ٹیم نے اسلام آباد کی ٹیم کے خلاف دو صفر سے کامیابی حاصل کرکے ٹرافی اپنے نام کی اس موقع پر پاکستان تھرو بال فیڈریشن کے جنرل سیکرٹری مقبول آرائیں‘ کے پی کے سیکرٹری ارشید حسین سمیت دیگر شخصیات موجود تھیں۔