پشاور کے تمام تاجر رہنمائوں کو مدعو کیا جائیگا ‘ ایس ایس پی مسعود بنگش

سینئر تاجر رہنما و سماجی کارکن، آل پاکستان کار ڈیلرز ایسوسی ایشن خیبر پختونخوا کے صدر اور چیئرمین پشاور چیمبر لا اینڈ آرڈر کمیٹی غلام بلال جاوید کی سربراہی میں ایک وفد نے ایس ایس پی آپریشن پشاور مسعود احمد بنگش کے ساتھ ملاقات ہوئی۔ غلام بلال جاوید نے نو تعینات ایس ایس پی کو پشاور میں تقرری پر مبارکباد دی اور تاجروں کو درپیش مسائل پر تفصیلی گفتگو کی۔ملاقات کے دوران غلام بلال جاوید نے تجویز دی کہ پشاور کی تاجر برادری کے ساتھ ایک بڑے پیمانے پر میٹنگ بلائی جائے، تاکہ امن و امان کے مسائل پر کھل کر تبادلہ خیال کیا جا سکے. ایس ایس پی آپریشن نے اس تجویز سے اتفاق کرتے ہوئے یقین دہانی کرائی کہ اگلے ہفتے تمام تاجر مشران کو مدعو کیا جائے گا۔اس موقع پر غلام بلال جاوید نے پشاور میں اسٹریٹ کرائمز، اسنیچنگ اور شوکی وارداتوں میں اضافے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ خاص طور پر حیات آباد میں جرائم کی شرح میں نمایاں اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے، جہاں روزانہ کی بنیاد پر وارداتیں معمول بن چکی ہیں، مگر پولیس کا گشت نہ ہونے کے برابر ہے، جس کی وجہ سے شہری عدم تحفظ کا شکار ہیں۔ایس ایس پی آپریشن نے فوری نوٹس لیتے ہوئے ایس ایچ او حیات آباد کو احکامات جاری کیے کہ وہ جرائم کے خاتمے کے لیے مثر اقدامات کریں اور علاقے میں پولیس گشت کو یقینی بنایا جائے۔ملاقات میں وفد کے دیگر ممبران میں وائس چیئرمین کینٹ بورڈ کوہاٹ محسن عتیق اعوان اور سینئر نائب صدر پشاور ٹریڈرز چیمبر عبدالحسیب چغتائی بھی شامل تھے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed

ای پیپر