پولیس اپنی پیشہ ورانہ صلاحیتوں میں نکھار پیدا کریں،قاسم علی خان

سی سی پی او پشاور قاسم علی خان پشاورنے  مختلف تھانوں کی حدود میں راہزنی ، چوری ، ڈکیتی، قتل اور دیگر سنگین کیسز میں ملوث ملزمان کے خلاف پیشہ ورانہ مہارت کے زریعے ٹریس کرکے تحت عمدہ کارکردگی کے حامل پولیس افسران و اہلکاروں کی حوصلہ افزائی کیلئے نقد انعامات اور توصیفی اسناد سے نوازا گیا، اس موقع پر سی سی پی او پشاور قاسم علی خان نے کہا کہ پولیس جوان محنت کر کے اپنی پیشہ ورانہ صلاحیتوں میں نکھار پیدا کریں ، پولیس افسران ضلع بھر میں سٹریٹ کرائم پر قابو پانے سمیت، اسلحہ، منشیات کے مکروہ دھندے میں ملوث، سماج دشمن عناصر، جرائم پیشہ افراد، اسلحہ نمائش کے خلاف کارروائیاں مزید تیز کیے جائیں ۔اس حوالے سے ایک  ملک سعد شہید پولیس لائن میں تقسیم انعامات کا مختصر مگر پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں ایس ایچ او تھانہ بڈھ بیر رفیق خان، ایس ایچ او تھانہ پشتخرہ تحسین اللہ ، ایس ایچ او تھانہ غربی نور محمد خان،ایس آئی قاضی نثار احمد، ایس آئی راحیل خان، ایس آئی نادیہ شاہین ،، اے ایس آئیز شاہد خان، ذوالفقار خان،مطیع اللہ خان،زاہد خان،اسماعیل خان،عبید اللہ،عبدالواحد،جہانگیر خان، محبت خان،ضیاء الحق اور اہلکاران ارشد خان،عمران ، سہیل ، صفدر خان،نوید ، حیدر، طاوس اور گل نواز خان شامل تھے ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed