سامان رسد کا قافلہ پاراچنارپہنچ گیا

61گاڑیوں پر مشتمل سامان رسد کا قافلہ گزشتہ روزخیریت سے پارا چنار پہنچ گیا، سامان رسد لے کر گاڑیوں ایک اور قافلہ (آج) جمعہ کو پارا چنار جائے گا۔سرکاری ذرائع کے مطابق کرم میں بنکرز کو مرحلہ وار توڑنے کا سلسلہ آج جمعہ 24 جنوری سے دوبارہ شروع کیا جائے گا، اگلے تین دن میں امن معاہدے کے دستخط کِنندہ اور امن کمیٹیوں کے ممبرز کا جرگہ کیا جائے گا۔امن معاہدے کے مطابق حکومت اور تمام فریقین کے مابین اسلحہ حوالگی کے طریقہ کار کے معاملات طے کیے جا رہے ہیں۔سرکاری ذرائع کے مطابق امن معاہدے کے مطابق ریاست کسی بھی شر پسند کے خلاف سخت کارروائی کرے گی۔

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed