بجلی کی قیمتوں میں فوری 1.3 روپے فی یونٹ کمی کا فیصلہ

وفاقی حکومت نے عوام کو ریلیف دینے کیلئے بجلی کی قیمتوں میں کمی لانے کا فیصلہ کیا ہے۔سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی(سی پی پی اے) نے نیپرا میں فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی بنیاد پر فی یونٹ 1 روپیہ 3 پیسے کی کمی کی درخواست دائر کر دی ہے۔ نیپرا نے اس درخواست کو 30 جنوری کو سماعت کیلئے مقرر کر دیا ہے۔واضح رہے کہ یہ کمی دسمبر 2024 میں استعمال ہونے والی بجلی کے یونٹس پر لاگو ہوگی، جس کے نتیجے میں صارفین کو فروری 2025 کے بلوں میں ریلیف مل سکے گا۔یہ ریلیف دسمبر کی پیداواری لاگت کی بنیاد پر دیا جائے گا، جس سے بجلی صارفین کے بلوں میں واضح کمی دیکھنے میں ملے گی۔سی پی پی اے کے مطابق یہ کمی بجلی صارفین کیلئے ایک خوشخبری ہے اور حکومت کی طرف سے عوام کو ریلیف دینے کی ایک اہم کوشش ہے۔نیپرا کی جانب سے اس درخواست پر سماعت کے بعد حتمی فیصلہ کیا جائے گا، جس کا انحصار پیداواری لاگت اور دیگر عوامل پر ہوگا۔ حکومت کی جانب سے بجلی صارفین کو ایک سال میں بلوں کی زیادہ اقساط کی سہولت دئیے جانے کا امکان ہے۔نیپرا نے بلوں کی اقساط کیلئے کنزیومر سروس مینوئل میں ترمیم کی بھی تجویز دے دی ، نیپرا نے قسطوں کی سہولت ڈسکوز کو ریونیو ضروریات کے مطابق دینے کی تجویز دی، نیپرا نے کنزیومر سروس مینوئل میں ترمیم کے لیے 7روز میں آرا طلب کرلیں۔ دستاویز کے مطابق بجلی صارفین کے لیے پہلی قسط کی بروقت ادائیگی پر مارک اپ نہیں ہوگا، ڈسکوز کو بلوں کی قسطوں پر 14 فیصد مارک اپ لگانے کی اجازت ہو گی۔نیپرا نے جون 2024 میں کنزیومر سروس مینوئل 2021 میں ترمیم کر دی تھی، اس وقت ایک سال میں صرف ایک مرتبہ ہی بلوں کی قسطیں کرنے کی اجازت ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed