اسلحہ و شراب برآمدگی کیس’ وزیر اعلیٰ کے وارنٹ گرفتاری برقرار

سلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عدالت نے اسلحہ و شراب برآمدگی کیس میں وارنٹ گرفتاری کی تعمیل نہ ہونے پر وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپورکے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری برقرار رکھے ہیں۔کیس کی سماعت سینئر سول جج مبشر حسن چشتی نے کی، علی امین گنڈاپور کی جانب سے وکیل راجہ ظہور الحسن ایڈوکیٹ عدالت میں پیش ہوئے۔دوران سماعت عدالت نے عدالتی احکامات پر عملدرآمد نہ کرنے پر ڈی آئی جی آپریشنز سے وضاحت طلب کی۔فاضل جج نے علی امین گنڈاپور کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست مستردکرتے ہوئے ملزم کے وکیل سے کہا کہ ہر تاریخ پر آپ استثنیٰ کی درخواست دیتے ہیں، ملزم علی امین گنڈاپور کو پیش نہیں کرتے۔علی امین گنڈاپور کے وکیل نے مؤقف اختیار کیا کہ آپ ملزم کی بریت کی درخواست پر پہلے فیصلہ کریں، اس حوالے سے عدالتی حکم موجود ہے۔جج مبشر حسن چشتی نے ریمارکس دیئے کہ آپ استثنیٰ کی درخواستیں دے کر صرف عدالت کا قیمتی وقت ضائع کرتے ہیں، ملزم کے متعدد بار وارنٹ جاری ہوئے لیکن تعمیلی رپورٹ جمع نہیں کروائی جارہی۔عدالت نے وارنٹ گرفتاری کی تعمیل نہ ہونے پر علی امین گنڈاپور گنڈاپور کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری برقرار رکھے اور عدالتی حکم پر عملدرآمد نہ کرنے پر ڈی آئی جی آپریشنز سے وضاحت طلب کرلی۔بعد ازاں عدالت نے کیس کی سماعت 29 جنوری تک ملتوی کردی۔ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد نے وزیر اعلی خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور گنڈاپور کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری برقرار رکھے اور وارنٹ گرفتاری کی تعمیل نہ ہونے پر اظہار برہمی کیا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed