پشاور زلمی /کویت کرکٹ ایم او یو
پاکستان سپر لیگ فرنچائز پشاور زلمی اور کویت کرکٹ کے درمیان ایم او یو پر دستخط ہو گئے جس کے تحت ایکسچینج پروگرام کے تحت پاکستانی پلیئرز بھی کویت کی ٹیم کی نمائندگی کریں گے
پشاور زلمی خیبر پختونخواہ کے نوجوان کرکٹرز کو صلاحیتوں کے اظہار کا موقع اور ہر ممکن سہولیات فراہم کرتی رہے گی پشاور زلمی کے چیئرمین جاوید افریدی کا ایک بار پھرعزم
حیات اباد سپورٹس کمپلیکس پشاور زلمی کے چیف اپریٹنگ افیسر میاں عباس لائق اور کویت کرکٹ کے ڈی جی ساجد اشرف نے ایم او یو پر دستخط کیے
اس موقع پر سابق کپتان محمد یوسف پشاور زلمی کے ڈائریکٹر کرکٹ محمد اکرم
موجود تھے
ایم او یو کے تحت پشاور زلمی اور کویت کرکٹ کے درمیان ایکسچینج پروگرام شروع ہو گیا ہے پشاور زلمی کے پشاور میں ہونے والے ٹیلنٹ ہنٹ اور ٹرائلز سے کویت کرکٹ ٹیم کے لیے کھلاڑیوں کا چناؤ بھی کیا گیا
پشاور زلمی کے رواں ماہ ہونے والے ٹرائلز کے شارٹ لسٹ سو کرکٹرز کویت کرکٹ ٹیم کے لیے ہونے والے ٹرائلز میں شریک ہوئے
تین دن تک جاری رہنے والے ٹرائلز میں پشاور زلمی اور کویت کرکٹ کی کوچز نے کھلاڑیوں کی کارکردگی کا جائزہ لیا
کویت کرکٹ کے ڈی جی ساجد اشرف نے کہا کہ وہ پشاور زلمی کا شکریہ ادا کرتے ہیں جنہوں نے ٹیلنٹ ہنٹ میں کویت کرکٹ ٹیم کے لیے کھلاڑیوں کے انتخاب میں مدد کی
ایکسچینج پروگرام سے نہ صرف خیبر پختو خواہ اور پاکستان کے کرکٹرز کو صلاحیتوں کے اظہار کا موقع ملے گا بلکہ دونوں ملکوں کے درمیان برادرانہ تعلقات بھی مزید مضبوط ہوں گے
پشاور زلمی کے ڈائریکٹر کرکٹ محمد اکرم نے کہا کہ وہ کویت کرکٹ کے وقت کو پشاور اور پاکستان میں خوش امدید کہتے ہیں پشاور زلمی کے ٹیلنٹ ہٹ میں شریک ہونے والے بہترین کرکٹرز کو کویت کرکٹ ٹیم میں موقع ملنا خوش آئند ہے
پشاور زلمی کے چیئرمین جاوید افریدی نے اپنے پیغام میں کہا کہ پشاور زلمی کی پہلے دن سے کوشش رہی ہے کہ وہ خیبر پختون خواہ کے نوجوان کرکٹرز کو نہ صرف صلاحیتوں کے اظہار کا موقع دے بلکہ انہیں ہر ممکن سہولیات جن میں کرکٹ کا سامان، کٹ بیگ شامل ہیں وہ بھی فراہم کی جائیں۔
پشاور زلمی کے ٹیلنٹ ہٹ سے ماضی میں نوجوان کرکٹرز ابھر کے سامنے ائے اور اس بار نہ صرف 100 بہترین کرکٹ شارٹ لسٹ ہوئے بلکہ انہیں اب کویت میں بھی کھیلنے کا موقع ملے گا
کویت کی قومی ٹیم کے لیے پشاور زلمی کے ٹرائلز سے منتخب ہونے والے کھلاڑیوں کا اعلان ائندہ چند دنوں میں کیا جائے گا