مقصود شاہ خیبر پختونخوا ٹیک بال ایسوسی ایشن کے صدر منتخب
مقصود شاہ کو خیبر پختونخوا ٹیک بال ایسوسی ایشن کا صدر اور میاں وجاہت علی کو سیکرٹری جنرل منتخب کرلیا گیا۔ انتخاباب کے لئے پشاور میں اجلاس ہوا جس میںجس میں ڈی آئی خان ، بنوں ، کوہاٹ ، ملاکنڈ ، مردان ، ہزارہ اور پشاور ڈویڑن کے نمائندوں نے شرکت کی، خیبر پختونخوا اولمپک ایسوسی ایشن کی جانب سے امجد خان، ڈائریکٹوریٹ جنرل سپورٹس کے سید جعفر شاہ اور پاکستان ٹیک بال فیڈریشن کی جانب سے میاں راحت شاہ بطور مبصر شریک ہوئے۔ نتائج کے مطابق محمد توفیق کو سینئر نائب صدر، جمال عزیز، مریم بشیر، محمد جنید اور شفیق احمد کو نائب صدور،نمرہ رحمٰن کو خزانچی، عبداللہ جان کو سینئر ایسوسی ایٹ سیکرٹری، ماریہ کنول، سلمان شاہ اور اسد ایاز کو ایسوسی ایٹ سیکرٹری اور یاسر اسلام کو افسر تعلقات عامہ منتخب کیا گیا۔
ایگزیکٹو کمیٹی کے لئے محمد ابراہیم، ذوفشان یاسر، خدیجہ اور صفا مروہ کو منتخب کیا گیا۔ اس موقع پر نومنتخب صدر نے تمام عہدیداروں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے اس امر کا اعادہ کیا کہ وہ صوبے میںٹیک بالکھیل کے فروغ وترقی کیلئے بھرپور اقدامات اٹھائیں گے انہوں نے کہاکہ خیبرپختونخوا میں ٹیک بالکھیل کا کافی ٹیلنٹ موجود ہے۔ پاکستان ٹیگ بال فیڈریشن کے بانی میاں ابصار علی نے کہا کہ پاکستان میں ٹیگ بال کے فروغ کیلئے کام کر رہے ہیں یہ کھیل نیا ہے اس لئے ہمیں محنت زیادہ کرنی پڑتی ہے ۔ ہم ملک بھر میں ٹیک بال کے بارے میں آگاہی پھیلانے کے لیے ٹریننگ کیمپس اور کوچنگ کورسز کا سلسلہ جلدشروع کر رہے ہیںجس سے ٹیک بال کھیل کو فروغ ملے گا۔