ویمنز انڈر 19 ورلڈ کپ میں انگلینڈ نے پاکستان کو 6وکٹ سے شکست دی
ویمنز انڈر 19 ورلڈ کپ میں انگلینڈ نے پاکستان کو 6وکٹ سے شکست دی۔پاکستان نے پہلے بیٹنگ کی اور 66رنز بنایے۔سورن کمارا نے تین کھلاڑیوں کو آوٹ کیا۔جواب میں انگلینڈ نے مطلوبہ ہدف چار وکٹ کے نقصان پر پورا کرلیا۔کیتھی جونز کو پلیر آف دی میچ کا ایوارڈ دیاگیا انہوں نے بیس ناٹ آوٹ رنز کے ساتھ وکٹ کیپنگ میں پانچ شکار بھی کیے۔پاکستان کی جانب سے زوفنشہ نے سولہ رنز سکور کیے۔لیکن منگل کے سب سے دلچسپ اور غیر متوقع نتیجہ نائجیریا کی جیت کا تھا
نائجیریا نے ویمنز انڈر 19 ورلڈ کپ میں نیوزی لینڈ کو شکست دے کر اپنی پہلی جیت درج کر لی۔ نائجیریا نے پہلے بیٹنگ کی اور بارش سے متاثرہ میچ کو تیرہ اوورز تک محدود کرنا پڑا۔اور انہوں 65رنز بنایے جواب میں نیوزی لینڈ کی ٹیم 63رنز بناسکی۔اور میچ دو رنز سے ہارگیے۔ایک اور میچ میں آسٹریلیا نے بنگلہ دیش کو دو وکٹ سےہراکر دوسری فتح حاصل کرکے سپر سکس میں پہنچنے کا اعزاز حاصل کر لیا۔بنگلہ دیش نے 91رنز بنایے جو آسٹریلیا نے آٹھ وکٹ کے نقصان پر پورے کرلیے ۔امریکہ نے آیرلینڈ کو آٹھ وکٹ سے ہرایا۔