دینی مدارس سے اسلامی شعور زندہ ہے’ فضل الرحمن ‘ حامد الحق حقانی

جامعہ دارالعلوم حقانیہ میں تقریب ختم بخاری و دستاربندی کی مختصر پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا ۔ اس سال دارالعلوم حقانیہ سے فارغ التحصیل علمائے کرام کی تعداد سولہ سو رہی ،جس میں فارغ التحصیل ہونے والوں میں شعبہ درس نظامی ،شعبہ تخصصات،شعبہ حفظ ،شعبہ بنات سمیت متعدد شعبوں میں ڈگریاں مکمل کرنے والے طلبا شامل تھے، بخاری شریف کی آخری حدیث کا درس مولانا انوار الحق مہتمم جامعہ دارالعلوم حقانیہ نے دیا، تقریب سے خطاب کرتے ہوئے جمعیت علما اسلام(ف)کے امیر مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ میں آٹھ سال تک جامعہ دارالعلوم حقانیہ میں طالب علم رہا ہوں اور برملا اس بات کا اظہار کرتا ہوں کہ آج جو کچھ بھی ہوں جامعہ دارالعلوم حقانیہ کی بدولت ہوں۔ مولانا فضل الرحمان نے جامعہ کے فارغ التحصیل طلبہ کو مبارکباد دی اور مدارس کے کردار پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔ تقریب سے جمعیت علما اسلام (س)کے امیر، دفاع پاکستان کونسل کے چیئرمین اور جامعہ دارالعلوم حقانیہ کے نائب مہتمم مولانا حامد الحق حقانی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دینی مدارس سے مسلمانوں کا تشخص اور اسلامی شعور زندہ ہے،اس شعور،خودداری ،جذبہ حریت اور اپنے تہذیب اور مذہب کا دفاع ہی مسلمانوں کا اصل سرمایہ ہے جو ان مدارس کی تعلیم کا مرہون منت ہے، مولانا حامد الحق حقانی نے کہاکہ مدارس ،مساجداور خانقاہوں کی ہی بدولت آج کے پرفتن دور میں ملک عزیز پاکستان کا پسا ہوا طبقہ بے راہ روی اور گمراہی سے بچا ہوا ہے ورنہ اس معاشی استحصال کے دور میں غریب عوام دو وقت کی روٹی کے لئے قانون کو بالائے طاق رکھ کر حرام وحلال کی تمیز کئے بغیر معاشرے میں تباہی پھیلانے کا سبب بن جاتے ہیں۔ مولانا حامد الحق حقانی نے بانی جامعہ دارالعلوم حقانیہ شیخ الحدیث مولانا عبد الحق اور شہید اسلام مولانا سمیع الحق کو خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ دارالعلوم حقانیہ انکے لئے صدقہ جاریہ ہے ۔ مولانا انوار الحق نے فارغ التحصیل ہونے والے طلبائے کرام کو قیمتی نصائح سے نوازا۔ تقریب کے اختتام پر شیخ الحدیث مولانا محمد ادریس نے اجتماعی دعا کی اور ملک عزیز پاکستان میں امن و استحکام اور خوشحالی ،امت مسلمہ کی وحدت اوراہل اسلام کے لئے خصوصی طورپر دعاں کا اہتمام کیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed