کشتی حادثے کے 7مطلوب سمگلرز میں 5 گرفتار، 3 افغانی شامل

ضلع ہری پور میں ایف آئی اے کی کارروائیاں جاری ہیں، وفاقی تحقیقاتی ادارے کی کارروائی کے دوران کشتی حادثے کے 7مطلوب سمگلرز میں 5 گرفتار کر لئے گئے جن میں 3 افغانی بھی شامل ہیں۔ ایف آئی اے ہزارہ ڈویژن کے ہاتھوں کشتی حادثے میں گرفتار مطلوب انسانی سمگلرز میں سے تین افغانی شامل ہیں، جن کے پاس موبائل فونز اوردیگر ڈیوائسز سے بیرون ملک رابطے ثابت ہوچکے ہیں۔
ان گرفتار افغانیوں میں افسر خان اور قاری جان افغانی کیمپ نمبر3ہری پور جبکہ عبدا لواسع افغانی کیمپ نمبر20، ۔ڈاکٹر نزیر ایبٹ اباد اور ملک زبیر شامل ہیں، ان کی گرفتاریوں کے بعد قانونی کاروائی کا سلسلہ جاری ہے۔ یاد رہے ضلع ہری پور میں ایف آئی اے کی کارروائیاں جاری ہیں، وفاقی تحقیقاتی ادارے کی کارروائی کے دوران کشتی حادثے کے 7مطلوب سمگلرز میں 5 گرفتار کر لئے گئے جن میں 3 افغانی بھی شامل ہیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed