شعیب جمیل
پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سابق صوبائی وزیر کامران بنگش کیخلاف تحقیقات مکمل کر کے پولیس نے چالان عدالت میں پیش کر دیا ، تاہم انسداد دہشت گردی خصوصی عدالت میں طبی کے باوجود استغاثہ گواہان کی عدم پیشی پر سماعت 10 فروری تک ملتوی کر دی گئی۔ذرائع کے مطابق پولیس پارٹی پر فائرنگ کیس میں نامزد پی ٹی آئی کے سابق صوبائی وزیر کامران بنگش کی مقدمے کی سماعت سماعت اے ٹی سی جج اسدعلی نے کی، اس دوران عدالت نے گواہوں کی عدم پیشی پر سماعت 10 فروری تک ملتوی کردی۔یاد رہے کہ تھانہ چمکنی پولیس نے پی ٹی آئی کے روپوش رہنما مراد سعید کی گرفتاری کے لیے کامران بنگش کے حجرے پر چھاپہ مارا تھا، اس دوران کامران بنگش اور دیگر ساتھیوں نے پولیس پارٹی فائرنگ کی تھی، جس کے نتیجے میں دو پولیس اہلکار زخمی ہوگئے تھے، یاد رہے کہ یہ واقعہ 20 دسمبر 2023 کو پیش آیا تھا۔ذرائع کیمطابق پولیس نے کامران بنگش اور دیگر کے خلاف دہشت گردی کا مقدمہ درج کیا، پولیس نے کامران بنگش کیخلاف تحقیقات مکمل کرکے چالان عدالت میں پیش کردی ہے، اس دوران عدالت نے گزشتہ ہفتہ ملزم پر فرد جرم عائد کیا تھا، اور اس سلسلے میں آج استغاثہ کے گواہان کو طلب کیا تھا، تاہم گواہان کی عدم پیشی کی صورت میں عدالت کی جانب سے سماعت ملتوی کردی گئی۔