خیبرپختونخوا حکومت کا پولیس طرز پر الگ فورس بنانے کا فیصلہ

خیبرپختونخوا حکومت کا اضلاع کی سطح پرالگ سے فورس بنانے کا فیصلہ، پولیس کی طرز پر بنائی گئی الگ فورس جرائم کی تحقیقات، مجرموں کو عدالتوں تک لانے لے جانے اور دیگر امور میں حکومتی ہدایات پر فرائض سرانجام دے گی، فورس کو جرائم میں استعمال ہونے والی جائیداد ضبط کرنے کا بھی اختیار ہوگا۔
تفصیلات کے مطابق خیبر پختونخوا حکومت نے پولیس طرز پر اضلاع کی سطح پرالگ سے فورس بنانے کا فیصلہ کیا ہے، جو جرائم کی تحقیقات، مجرموں کو عدالتوں تک لانے لے جانے اور دیگر امور میں حکومتی ہدایات پر فرائض سرانجام دے گی۔ذرائع کے مطابق خیبرپختونخوا حکومت کا اضلاع کی سطح پر الگ سے فورس بنانے کا فیصلہ کرنے ساتھ ساتھ اس کا سٹرکچر بھی واضح کر دیا، اس حوالے سے بتایا گیا ہے کہ اس فورس کے لیے الگ پولیس سٹیشنز بنائے جائیں گے، حکومت ضرورت کے مطابق فورس سٹیشنز کی تعداد بڑھا بھی سکے گی۔حکومتی ذرائع کے مطابق فورس کے قیام کے لیے خیبر پختونخوا ریگولیٹری فورس ایکٹ 2025 آج اسمبلی میں پیش کیا جائے گا، جس کے تحت فورس اضلاع کی سطح پر بنائی جائے گی، جس کی الگ سے وردی ہو گی، ریگولیٹری فورس کی وردی کے غیر مجاز استعمال پر جرمانہ اور سزا ہو گی، فورس کو جرائم میں استعمال ہونے والی جائیداد ضبط کرنے کا بھی اختیار ہوگا۔
حکومت کی جانب سے جاری ریگولیٹری فورس ایکٹ کے مطابق جرائم کی تحقیقات اور متعلقہ امور کیلئے صوبائی حکومت علیحدہ ریگولیٹری فورس کا قیام عمل میں لا رہی ہے، جسے خیبر پختونخوا ریگولیٹری فورس ایکٹ 2025 ء کا نام دیا گیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed