کوہاٹ میں ٹریفک حادثہ ‘ 2خواتین سمیت 14افراد زخمی

ضلع کوہاٹ میںخوفناک ٹریفک حادثہ ، ٹرک اور فلائنگ کوچ ٹکرانے کے نتیجے میں 2خواتین سمیت 14افراد زخمی ہو گئے، جنہیںفوری علاج معالجہ کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا.تفصیلات کے مطابق متنی رحیم آباد کے قریب ٹرک اور فلائنگ میںخوفناک تصادم ہوا, اس دوران 2 خواتین سمیت 14افراد زخمی ہوگئے، اس حوالے سے کنٹرول روم کو اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کی 1 ایمبولنس اور مائن ریسکیو ایمبولنس بمع میڈیکل ٹیم موقع پر فوری طور پر پہنچ گئیں، جس نے امدادی کارروائیاں کرتے ہوئے زخمیوں کو فوری طبی امداد فراہم کرتے ہوئے لیڈی ریڈنگ ہسپتال منتقل کر دیا.اس حادثہ میں زخمی ہونے والوں میں 40 سالہ مسما (ع) ، 35 سالہ مسما (س) ، 23 سالہ شعیب ، 50 سالہ امین جان، 40 سالہ رضا علی خان، 38 سالہ نور علی خان، 24 سالہ خیام ، 25 سالہ سلمان ، 22 سالہ واحد ، 31 سالہ فرید، 40 سالہ سخی رحمان جبکہ دیگر تین نامعلوم زخمی بھی ان میںشامل تھے۔یاد رہے کہ ضلع کوہاٹ میںخوفناک ٹریفک حادثہ ، ٹرک اور فلائنگ کوچ ٹکرانے کے نتیجے میں 2خواتین سمیت 14افراد زخمی ہو گئے، جنہیںفوری علاج معالجہ کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا.

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed