پشاورمیں بارش سے موسم مزید سرد ہو گیا، لوگوں نے دوبارہ گرم ملبوسات کا رخ کر لیا، کیونکہ کچھ عرصہ سے سردی کا زور ٹوٹنے والا تھا اور لوگ اس خشک موسم کی وجہ سے گرم ملبوسات اور خشک میوہ جات کا استعمال ترک کرتے دکھائی دیئے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق صوبائی دارالحکومت پشاورمیں بارش سے موسم مزید سرد ہو گیا، اس کے ساتھ ہی بالائی علاقوں میں برفباری کا امکان بھی ظاہر کیا گیا ہے، دوسری جانب محکمہ موسمیات کی رپورٹ میں گلگت بلتستان اور خیبر پختونخوا کے پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ بھی ظاہر کیا گیا ہے۔
صوبہ خیبر پختونخوا کے بالائی علاقوں ناران، کاغان، چترال ، دیر، سوات، کوہستان ، مانسہرہ، ایبٹ آباد، شانگلہ، گلگت بلتستان وغیرہ میں برفباری کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔صوبہ کے بالائی علاقوں میں پہلے ہی ریکارڈ سردی پڑ رہی ہے، جہاں پارہ نقطہ انجماد سے بھی نیچے گر گیا ہے.