پاکستانی آفیشلز اولمپک کمیٹی تائیکوانڈو میٹنگ کے لیے روس روانگی

پاکستانی آفیشلز کی روس روانگی: اولمپک کمیٹی اور تائیکوانڈو میٹنگ میں شرکت

پشاور: پاکستان آرچری فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل وصال محمد خان اور پاکستان تائیکوانڈو فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل مسعود افریدی روسی اولمپک کمیٹی کے خصوصی اجلاس میں شرکت کے لیے ماسکو روانہ ہوگئے۔ یہ اجلاس روسی اولمپک کمیٹی کی خصوصی دعوت پر منعقد کیا جا رہا ہے، جس میں مختلف ممالک کے اعلیٰ حکام شرکت کریں گے۔

روسی اولمپک کمیٹی اجلاس کے موقع پر وصال محمد خان روسی اولمپک کمیٹی کے اراکین سے خصوصی ملاقات کریں گے، جس میں متلف ممالک کے درمیان کھیلوں اورخصوصأ ارچری کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ اجلاس میں پاکستان میں آرچری کے حوالے سے ہونے والے اقدامات پر روشنی ڈالی جائے گی، جس میں خصوصی طور پر نوجوانوں کی صلاحیتوں کو اجاگر کرنے کے لیے کیے گئے منصوبے شامل ہیں۔

روسی کمیٹی کے اجلاس میں مسعودافریدی بھی پاکستان کی نمائندگی کرینگے،اسکے،جبکہ مسعود افریدی روس میں ہونے والی گلوبل تائیکوانڈو میٹنگ میں پاکستان کی نمائندگی کریں گے۔ وہ نہ صرف پاکستان میں تائیکوانڈو کے حوالے سے کی جانے والی پیشرفت پر اظہار خیال کریں گے بلکہ روس میں منعقد ہونے والے تکنیکی آفیشل کورس میں بھی حصہ لیں گے۔

پاکستان سے دیگر آفیشلز جن میں محمد بلال، محمد نبیل، ہشمت، اور نوید علی شامل ہیں، بھی اس اعلیٰ سطحی میٹنگ میں شرکت کے لیے روانہ ہوئے ہیں۔ یہ میٹنگ ماسکو کے شہرقازان میں ہوگی۔

انہوں نےکہاکہ یہ دورہ نہ صرف پاکستان میں کھیلوں کے فروغ کے لیے ایک سنگ میل ثابت ہوگا بلکہ دونوں ممالک کے درمیان کھیلوں کے شعبے میں تعاون کو بھی تقویت دے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed