عوامی نیشنل پارٹی(اے این پی)کے مرکزی صدر ایمل ولی خان نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کی گرفتاری پر درجہ حرارت بڑھنے دیں، گند کو صاف ہونے دیں۔میڈیا سے گفتگو کے دوران انہوں نے کہا ہے کہ کرم میں آپریشن مسئلے کا حل نہیں، گند کا صفایا کیا جائے، ماضی کے آپریشنز کے نتائج مثبت ہوں تو پھر کرم آپریشن کے نتائج بھی مثبت ہوں گے۔ایمل ولی خان کا کہنا ہے کہ ہم آپریشنز کو مسائل کا حل نہیں سمجھتے۔اس سے قبل ایمل ولی خان نے اپنے بیان میں کہا تھا کہ تحریکِ انصاف حقیقت نہیں بلکہ ایک پروجیکٹ تھا، جس کے پیچھے مغرب کا ایجنڈا ہے۔انہوں نے کہا تھا کہ چاہے وہ امریکی کانگریس ہو یا اسرائیلی اخبارات تمام چیزیں سامنے آ رہی ہیں۔اے این پی سربراہ نے یہ بھی کہا تھا کہ 3 صوبوں میں انتخابات نہیں مانے جا رہے ہیں مگر خیبر پختون خوا کے انتخابات کو وہ سب شفاف مانتے ہیں