خیبرپختونخوا میں سی این جی سٹیشنز کی بندش کا فیصلہ واپس، اعلامیہ جاری

محکمہ داخلہ خیبرپختونخوا نے سی این جی سٹیشنز مالکان کے سامنے گھٹنے ٹیک دیئے، خیبرپختونخوا میں سی این جی سٹیشنز بند کرنے کا فیصلہ واپس لے لیا گیا، اس حوالے سے نیا اعلامیہ جاری کر دیا گیا جس میں‌ نئی ہدایات جاری کر دی گئی ہیں‌.
تفسیلات کے مطابق صوبہ خیبرپختون خوا میں‌ تمام سی این جی سٹیشنز کی بندش کا فیصلہ واپس لے لیا گیا ہے، جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ محکمہ داخلہ خیبرپختونخوا نے سٹیشنز مالکان کے سامنے گھٹنے ٹیک دیئے. اس حوالے سے محکمہ داخلہ خیبرپختونخوا نے اعلامیہ جاری کردیا.
یاد رہے کہ گزشتہ روز محکمہ داخلہ نے صوبے میں تمام سٹیشنز کو 31 جنوری تک بند کر دینے کا حکم نامہ جاری کیا تھا، ان سی این جی سٹیشنز کی بندش کا فیصلہ گھریلو صارفین کو سوئی گیس کے پریشر کی کمی کو پورا کرنے کے لئے کیا گیا تھا.

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed