شازیہ اسلم، پشاور کی باصلاحیت خاتون کھلاڑی، کوچ اور خواتین کھیلوں کاضامن، انہیں کھیل اور کھلاڑیوں کی ترقی کیلئے کام کاتجربہ ہے

یہ باصلاحیت ائرن لیڈی شازیہ اسلم محدود وسائل اور لامحدود عزم کی مالک ہیں، جوخواتین کھلاڑیوں کی رہنماء ہیں اور سٹی ڈسٹرکٹ گرلز کالج کو شعبہ سپورٹس میں منفرد مقام دلانے کا خواب دیکھ رہی ہیں۔

غنی الرحمن

پشاور کی سرزمین نے بے شمار ہنرمند شخصیات کو جنم دیا ہے، جن میں شازیہ اسلم کا نام منفرد اور نمایاں ہے۔ خواتین کھیلوں کی ترقی میں ان کی خدمات اور کردار نہ صرف پشاور بلکہ خیبرپختونخوا کی تاریخ میں ایک اہم باب کی حیثیت رکھتا ہے۔ شازیہ اسلم نہ صرف ایک باصلاحیت کھلاڑی ہیں بلکہ ایک ماہر کوچ اور منتظم بھی ہیں، جو محدود وسائل اور مشکلات کے باوجود پشاور کی طالبات کو کھیل کے میدان میں آگے بڑھنے کی تحریک دے رہی ہیں۔


شازیہ اسلم کی تعلیمی اور کھیلوں کی کہانی 1994 میں گورنمنٹ گرلزہائیرسیکنڈری سکول نشتر آباد سے شروع ہوتی ہے، جب وہ چھٹی جماعت کی طالبہ تھیں۔ اپنے تعلیمی دور سے ہی وہ ہر میدان میں فعال اور باصلاحیت رہیں۔ انہوں نے انٹرسکولز سپورٹس فیسٹولز میں اپنے سکول کے لیے مسلسل کامیابیاں حاصل کیں۔ ان کی سپورٹس ٹیچر کے مطابق، نشتر آباد سکول کی جیت کی ضمانت شازیہ اسلم تھیں۔

میٹرک کرنےکےبعد انہوں نے فرنٹیئر گرلز کالج میں داخلہ لیا، جہاں ان کی صلاحیتوں نے مزید نکھار پایا۔ شازیہ نہ صرف کرکٹ اورسائیکلنگ کی ماہر کھلاڑی تھیں بلکہ بیڈمنٹن، والی بال اور دیگر کھیلوں میں بھی قومی اور بین الصوبائی سطح پر خیبرپختونخوا کی نمائندگی کی۔ نیشنل گیمزاور۔بین الصوبائی گیمز میں ان کی کارکردگی نے انہیں ایک قابل ذکر کھلاڑی کے طور پر منوایا۔اور اسی طرح پاکستان ریلوے کی جانب سے شازیہ نے سپورٹس کےمیدان میں نمائندگی ہے۔۔اسکے علاوہ وہ محکمہ کھیل کےساتھ کام کرتےہوئے ریجنل سپورٹس افیسر اورڈسٹذکٹ سپورٹس افس میں بحیثیت خاتون کوارڈی نیٹرکام کیا، اس دوران ایک منظم طریقے سے گیمزکوارگنائز کیا۔ اس سے قبل وہ نیشنل گیمزمیں خاتون چیف ڈی مشن کی ذمہ داری بھی بہتراندازمیں نبھائی ہے۔

شازیہ اسلم کی زندگی کا سب سے متاثر کن پہلو ان کی مشکلات کے باوجود ہار نہ ماننے کا عزم ہے۔ مالی مسائل اور خاندانی ذمہ داریوں کے باوجود انہوں نے نجی سکولوں میں تدریس کے ساتھ اپنی تعلیم جاری رکھی۔ 15 سال تک پشاور ماڈل ڈگری کالج (PMDC) میں انہوں نے کھیلوں اور تدریس دونوں میں نمایاں خدمات انجام دیں۔ ان کے دور میں ان کا کالج انٹرکالج اور بورڈ مقابلوں میں ہمیشہ سرفہرست رہا۔

شازیہ اسلم کی اس مسلسل جدوجہدنے سٹی ڈسٹرکٹ گرلز کالج تک لے ائیں، اوربلااخر انکی تعیناتی کنٹریکٹ کےطورپر سٹی ڈسٹرکٹ گرلز ڈگری کالج ہشت نگری میں ہوئی، جہاں وہ طالبات کو نہ صرف پڑھا رہی ہیں بلکہ انہیں کھیلوں میں بھی اپنی بہترین صلاحیتیں اجاگر کرنے کا موقع فراہم کر رہی ہیں۔ کالج کے پاس فنڈز اور وسائل کی شدید کمی ہے، بلکہ یہاں پر سپورٹس کیلئے فنڈزتوکیا سپورٹس ٹیچرکاعہدہ تک نہین، لیکن شازیہ اسلم اپنی محنت اور کوچنگ کے ذریعے اس خلا کو پورا کر رہی ہیں۔ ان کی قیادت میں سٹی ڈسٹرکٹ کالج نے انٹربورڈ سپورٹس کے سائیکلنگ مقابلوں میں گولڈ میڈل جیتا اور بیڈمنٹن سمیت کئی کھیلوں میں نمایاں پوزیشن حاصل کی۔

شازیہ اسلم کا کہنا ہے یہاں کی طالبات میں بے پناہ ٹیلنٹ موجود ہے۔ اگر انہیں مناسب وسائل اور توجہ دی جائے تو یہ طالبات قومی اور بین الاقوامی سطح پر خیبرپختونخوا اور پاکستان کا نام روشن کر سکتی ہیں۔

شازیہ اسلم کی کوچنگ کے زیرِ سایہ سٹی ڈسٹرکٹ گرلز کالج کی کئی طالبات جیسے عالیہ، مسکان، فضاء اور حفصہ نے اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا ہے۔ شازیہ کا ماننا ہے کہ ان طالبات پر مزید توجہ دے کر انہیں عالمی معیار کے کھلاڑی بنایا جا سکتا ہے۔

سٹی ڈسٹرکٹ گرلز کالج ہشتنگری کو کھیلوں کے میدان میں آگے لانے کے لیے فوری اقدامات کی ضرورت ہے۔ ان اقدامات میں کھیلوں کی سرگرمیوں کے لیے مناسب فنڈز مختص کرنا، کھیلوں کے لیے بنیادی سہولیات فراہم کرنا اور سب سے اہم یہ کہ یہاں سپورٹس ٹیچر کی مستقل اسامی پیدا کر کے شازیہ اسلم جیسی قابل کوچ کو تعینات کرنا شامل ہیں۔

شازیہ اسلم کی زندگی اور خدمات خواتین کھیلوں کے شعبے میں ایک مثال ہیں۔ ان کی جدوجہد اور کامیابیاں اس بات کا ثبوت ہیں کہ وسائل کی کمی اور مشکلات کے باوجود عزم اور محنت سے کسی بھی منزل کو حاصل کیا جا سکتا ہے۔ خیبرپختونخوا میں خواتین کھیلوں کی ترقی کے لیے شازیہ اسلم جیسی شخصیات کو سرکاری سطح پر تسلیم کرنے اور ان کی صلاحیتوں سے بھرپور فائدہ اٹھانے کی ضرورت ہے۔ ان کی کوششوں کے نتیجے میں سٹی ڈسٹرکٹ گرلز کالج نہ صرف پشاور بلکہ پورے صوبے کا فخر بن سکتا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed