کے پی سپورٹس فیسٹ آٹو کراس مقابلے اختتام پذیر ہوگئے
حسن نے 46 سکنڈزکے ساتھ پہلی پوزیشن حاصل کی ، حسنات احمد 49 سکنڈز کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہے
ڈائریکٹوریٹ جنرل آف سپورٹس خیبر پختونخوا کے زیر اہتمام کے پی سپورٹس فیسٹ (آٹو کراس) کے مقابلے اختتام پذیر ہوگئے۔ حسن نے فرنٹ وہیل ڈرائیو میں 46 سکنڈزکے ساتھ پہلی پوزیشن حاصل کی ، حسنات احمد 49 سکنڈز کے ساتھ دوسرے اور حارث خان 50 سکنڈز کے ساتھ تیسرے نمبر پر رہے ۔ ریس میں ملک بھر سے سو سے زائد گاڑیوں نے چھ مختلف کیٹگریز میں شرکت کی ، اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی ڈائریکٹرجنرل سپورٹس خیبرپختونخوا عبدالناصر نے فاتح کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے ان کے ہمراہ ڈائریکٹر ڈیولپمنٹ نعمت اللہ ،ڈائیریکٹر فنانس شافیصل،ڈپٹی ڈائریکٹر آپریشن جمشید بلوچ اور ایڈمنسٹریٹر جعفر شاہ، فدا محمد اور حنیف خان سمیت دیگر اہم شخصیات موجود تھیں ۔ قیوم سپورٹس کمپلیکس پشاورمیں منعقدہ اپنی نوعیت کا منفرد اور خیبرپختونخوا میں پہلی مرتبہ منعقد ہونے والا آٹو کراس موٹر سپورٹس فیسٹول میں سو سے زائد گاڑیوں نے حصہ لیا ۔
۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈی جی سپورٹس عبدالناصر نے کہا کہ ایونٹ کے انعقاد کا بنیادی مقصد صوبے میں موٹر سپورٹس کو فروغ دینا ہے ۔ مذکورہ ایونٹ کا انعقاد وزیر اعلی خیبر پختونخوا کے ویڑن کے مطابق سرانجام دیا جارہا ہے اور سپورٹس کی یہ سرگرمیاں صوبائی وزیر کھیل سید فخر جہان کی قیادت میں ایک تسلسل کیساتھ منعقد کی جارہی ہیں جن میں خصوصی طور پر موٹر سپورٹس کو فروغ دینے کیلئے صوبائی و زیر کھیل،سیکرٹری کھیل خصوصی توجہ دے رہے ہیں،خیبرپختونخوا میں پہلی مرتبہ منعقد ہونے ہوالے آٹو کراس شو میں نوجوانوں نے غیر معمولی دلچسپی لیتے ہوئے ملک ملک بھر سے 2سو سے ذائد گاڑیوں نے رجسٹریشن کی تھی جس میں سے 120 گاڑیوں کا فائنل راو ¿نڈ کے لئے سلیکٹ کیا گیا۔