پاکستان ایئر فورس کے یحییٰ اسد نے قومی جونیئر اسکواش چیمپئن شپ جیت لی

پاکستان ایئر فورس کے یحییٰ اسد نے قومی جونیئر اسکواش چیمپئن شپ جیت لی
انڈر13 کیٹگری میں پشاور کے محمد فواد خان نے دوسری پوزیشن حاصل کی

پاکستان ایئر فورس کے یحییٰ اسد نے قومی جونیئر سکواش چیمپئن شپ جیت فائنل میں پی اے ایف کے مصطفیٰ کو تین صفر سے شکست دیدی ، انڈر13 کیٹگری میں پشاور کے محمد فواد خان نے دوسری پوزیشن حاصل کی ۔ پاکستا ن اسکواش فیڈریشن کے زیراہتمام اسلام آبادمیں منعقدہ شیل پاکستان نیشنل جونیئر سکواش چیمپئن شپ کے مقابلے اختتام پذیر ہوگئے جس میں انڈر17 فائنل میں پاکستان ایئر فورس کے یحییٰ اسد نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد مصطفیٰ (PAF) کوتین صفرسے شکست دے کر چیمپئن شپ کا ٹائٹل اپنے نام کیا۔یحییٰ اسد اس سے قبل بھی پاکستان میں متعدد قومی اور بین الاقوامی ٹورنامنٹ جیت چکے۔ انہوں نے گزشتہ سال قطر میں کانسی کا تمغہ حاصل کیا تھا۔

نیشنل جونیئر سکواش چیمپئن شپ میں انڈر13 کیٹگر میں خیبر پختونخوا سے تعلق رکھنے والے بنک آف خیبر کے محمد فواد خان نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے دوسری پوزیشن ھاصل کی ۔فوادخان نے راﺅنڈ میچز میں پنجاب کے اشرف ،مصطفیٰ اورپشاور کے دانش سکندرکو شکست دی ۔قومی رینکنگ نمبر 3 فواد خان کوچ منور زمان،سہیل راجہ اور طاہر اقبال کی نگرانی میں اب تک کئی ایونٹس میں کامیابی حاصل کر چکے ہیں۔ جن میں 2022 میں نیشنل چیمپئن شپ، خیبر پختونخوا چیمپئن شپ نمایاں ہے ،رواں سال آسٹریلین جونیئر سکواش چیمپئن شپ میں برانز میڈل جیت چکے ہیں جبکہ قومی مقابلوں میں گولڈ اور سلور اپنے نام کر چکے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed