ملتان ٹیسٹ ویسٹ انڈیز نے دوسری اننگز میں 54رنز بنائے تھے اور انکے پانچ کھلاڑی آوٹ

ملتان انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں پاکستان کے خلاف آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے تحت کھیلی جارہی 2 میچز کی ٹیسٹ سیریز کے تیسرے دن کھانے کے وقفے پر ویسٹ انڈیز نے دوسری اننگز میں 54رنز بنائے تھے اور انکے پانچ کھلاڑی آوٹ ہوچکے تھے۔ویسٹ انڈیز کو اب بھی مزید 197رنز جیت کے لئے درکار ہے جبکہ پاکستان کو پانچ وکٹیں۔
پہلے ڈیڑھ گھنٹے میں پاکستان کے بقیہ سات کھلاڑی سکور میں 48رنز کا اضافہ کر گیے اور پوری ٹیم 157رنز پر آوٹ ہوگی۔ویسٹ انڈیز کو پہلا ٹسٹ جیتنیکے لیے 251رنز کا ہدف ملاآخری 7 وکٹیں مجموعی سکور میں46 کا اضافہ کرسکیں۔
ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں جاری پاکستان ویسٹ انڈیز ٹیسٹ سیریز کے پہلے میچ کے تیسرے روز پاکستان نے 3 کھلاڑی آوٹ 109 رنز سے دوسری اننگز اکا آغاز کیا تو سعود شکیل سکور میں کوئی اضافہ کیے بغیر دن کی پہلی گیند پر 2 سکور کے ساتھ کیچ آوٹ ہوئے۔۔جس کے بعد پاکستانی بیٹرز کی وقفے وقفے سے وکٹیں گرتی رہیں، محمد رضوان بھی 2 رنز پر پویلین لوٹ گئے۔کامران غلام 27 کے ذاتی سکور پر وکٹوں کے پیھے کیچ آٹ ہوئے ان کی وکٹ بھی ویریکن کے حصے میں آئی، ان کی اننگ میں 4 چوکے شامل تھے۔سلمان علی آغا اور نعمان علی نے کریز پر پاکستانی بیٹنگ کو سنبھالا اور رفتار کو زیادہ دیر تک نہ روک سکے۔نعمان علی 9 رنز بنا کر ایل بی ڈبلیو آوٹ ہوئے۔ساجد خان نے آتے ہی چوکا لگایا اور 5 سکور پر شاٹ کھلیتے ہوئے کپتان کریگ برئتھویٹ کے ہاتھوں کیچ آوٹ ہوگئے۔اس مرتبہ بائولر گداکیش موتی تھے۔سلمان علی آغا 14 رنز بنا کر کیچ آوٹ ہوئے۔دوسری اننگ میں پوری پاکستانی ٹیم 47 ویں اوورز میں 157 سکور بناسکی۔ویسٹ انڈیز کی جانب سے 7 وکٹیں ویریکین، گاکیش موتی نے 1 جبکہ 2 بیٹرز رن آوٹ ہوئے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed