سیف حملے میں پیشرفت، گرفتار مبینہ ملزم کی بالی وڈ خانز میں سے ایک کی ریکی کا انکشاف

بالی وڈ اسٹار سیف علی خان پر حملے کرنے والے ملزم کو ممبئی پولیس نے گرفتار کرلیا اور تحقیقات میں پیشرفت ہوئی ہے۔

بدھ اور جمعرات کی درمیانی شب تقریباً 3 بجے کے قریب سیف کے ممبئی کے باندرا والے گھر میں ڈکیتی کی کوشش کی گئی جسے اداکار نے مزاحمت کرکے ناکام بنایا۔

مزاحمت کے دوران سیف علی خان پر چاقو سے حملہ کیا گیا جس سے انہیں 6 زخم آئے جن میں سے 2 کافی گہرے تھے جبکہ ایک زخم ریڑھ کی ہڈی کے قریب ترین تھا۔

سیف اس وقت اسپتال میں زیر علاج ہیں اور گزشتہ روز آپریشن کرکے ان کی ریڑھ کی ہڈی سے چاقو کا 2.5 انچ کا ٹکڑا نکالا گیا۔

ممبئی پولیس نے سیف پر حملہ کرنے والے مبینہ ملزم کو گرفتار کرلیا اور اس سے تحقیقات میں اہم انکشاف ہوا ہے۔

بھارتی میڈیا نے ذرائع سے خبر دی ہے کہ مبینہ حملہ آور نے سیف پر حملے سے قبل ممبئی میں شاہ رخ خان کے گھر منت کی بھی 14 جنوری کو ریکی کی تھی لیکن وہ سخت سکیورٹی کے باعث گھر میں داخل ہونے میں ناکام ہوگیا تھا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق حملہ آور نے شاہ رخ خان کے گھر میں داخلے سے ناکامی پر سیف علی خان کو ٹارگٹ کیا اور ان کے باندرا والے گھر کی ریکی کی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed