تنہائی کی بات کی جائے تو بوڑھے لوگ خاص طور پر تنہائی کا زیادہ شکار ہوتے ہیں اور یہ ان کی صحت پر سنگین اثر ڈال سکتا ہے۔
مغربی ممالک میں یہ صورتحال زیادہ بدتر ہے۔ صرف انگلینڈ میں ہی 75 سال سے زیادہ عمر کے 20 لاکھ افراد تنہا رہتے ہیں جبکہ 10 لاکھ سے زیادہ لوگوں کا کہنا ہے کہ وہ ایک مہینے سے زیادہ کسی دوست، پڑوسی یا اہل و اعیال کے کسی رکن سے بات نہیں کرپاتے۔
عمر رسیدہ افراد مختلف وجوہات کی بنا پر سماجی طور پر تنہا ہو سکتے ہیں، جیسے کہ کمزور ہونا، اپنے خاندان کا مرکز نہیں رہنا، شریک حیات اور دوستوں کی موت، معذوری یا بیماری کا شکار ہونا۔